قرآن کے ترجمے کے خلاف عدالتی فیصلے پر احتجاج - مفتی اعظم روس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-24

قرآن کے ترجمے کے خلاف عدالتی فیصلے پر احتجاج - مفتی اعظم روس

روس کے مفتی اعظم نے ایک صوبائی عدالت کے قرآن مجید کے ایک ترجمے کو انتا پسند قرار دے کر ضائع کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیاہے۔ روس کے مفتیان عظام کی کونسل کے سربراہ رویل غین الدین نے روسی صدر ولادی میرپوتین کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عدالتی فیصلے کو جاہلانہ اور اشتعال انگیز قرار دیاہے۔ روسی زبان میں الامیرکلیوف کا کیا ہوا قرآن مجید یہ ترجمہ روس میں دستیاب ہے ۔ یہ ترجمہ سعودی عرب میں سنہ 2002ء میں شائع کیاگیاتھا۔ ایک صوبائی عدالت نے گذشتہ ہفتے اپنے حکم میں قرار دیاتھا کہ یہ ترجمہ انتہا پسندانہ مواد پرپابندی کے خلاف وفاقی قانون کے منافی ہے اور اس میں اس قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ مفتی غین الدین نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ روسی مسلمان بحر اسود کے کارے واقع شہرنووروسسکی عدالت کی جانب سے قانون کو نظر انداز کرنے پر ہکابکارہ گئے ہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کامطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ عدالت کامسلمانوں کی مقدس کتاب کو ضائع کرنے کا حکم کاص طورپر بہت ہی اشتعال انگیز ہے ۔

Russia's top mufti protests ban on Quran's translation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں