جرمن انتخابات - انجیلا مرکل کو فتح کے باوجود حکومت سازی کے لیے مدد درکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-24

جرمن انتخابات - انجیلا مرکل کو فتح کے باوجود حکومت سازی کے لیے مدد درکار

جرمن پارلیمنٹ کیلئے ہوئے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق چانسلر انجیلا مرکل تیسری مدت کیلئے بھی اپنی منصف پر فائز رہیں گی تاہم حکومت سازی کیلئے انہیں حریف بائیں بازو کی مدد لینی پڑسکتی ہے ۔ ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق مرکل کے انتخابی اتحاد کو630 رکنی ایوان میں جملہ311نشستیں حاصل ہوگئی ہیں جبکہ حکومت سازی کیلئے 316اراکین کا ہونا لازمی ہے۔ مرکل کی انتخابی حریف سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی192نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ لفٹ پارٹی نے64اور گرینز پارٹی نے 63 نشستیں حاصل کی ہیں۔ جرمن آئن کے مطابق مطلوبہ5فیصد تک ووٹ حاصل نہ کرنے والی جماعتیں پارلیمنٹ میں نشست حاصل کرنے کی اہل نہیں ہوتیں جبکہ سیاسی جماعتوں کو سیٹوں کی الاٹمنٹ متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت کی جاتی ہے ۔ انجیلا مرکل کو چانسلر شپ کی تیسری مدت میں کئی قومی اور بین الاقوامی مسائل ومعاملات کا سامنا ہوگا۔ پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کورسچین ڈیموکریٹک یونین کی کامیابی کے بعد مرکل نے عوام کے سامنے آکر رائے دہندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ووٹرس کے فیصلہ کا احترام کرتی ہیں اور پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گی۔ مرکل نے آج کہاکہ وہ انتخابات میں "ہیٹ ٹرک" بنانے کے بعد مخلوط حکومت کے قیام کیلئے بائیں بازو کی اپنی حریف جماعتوں کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ مرکل کے مضبوط ترین حڑیف اشٹائن بروک نے اپنی پارٹی کی انتخابی شکست پر کہاکہ وہ دکھی ہیں لیکن مایوس نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ سے باہر ہوجانے والی جماعت ایف ڈی پی کی انتخابات میں قیادت کرنے والے رائنر بروڈر لے نے کہاکہ ایف ڈی پی کیلئے یہ ایک مشکل اور سب سے خراب شام ہے اور میں اس صورتحال کی پوری ذمہ داری لیتاہوں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق انتخابات کے نتائج کے جائزون سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ انجیلا مرکل کی پارٹی کرسچین ڈیموکریٹس یونین کی پوزیشن بہت مضبوط ہے تاہم وہ اپنی پسند کی اتحادی حکومت بنانے مین ناکام رہ سکتی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں