نبوت کا دعویٰ کرنے والی پاکستانی عورت گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-04

نبوت کا دعویٰ کرنے والی پاکستانی عورت گرفتار

پاکستانی پولیس نے ایک عورت کو جس نے، "اپنی نبوت" کا اعلان کیا، انسداد گستاخی قوانین کے تحت گرفتار کرلیاہے۔ سلمیٰ فاطمہ زوجہ تنویر نے جو لاہور کے گنجان آبادی والے محلہ گلبرگ کے قرب وجوار میں رہتی ہے، کل صبح اس علاقہ میں "گستاخانہ پمفلٹس" تقسیم کئے تھے۔ پولیس کے بموجب ان پمفلٹس میں اس عورت نے نہ صرف یہ اعلان کیاتھا کہ وہ "مسلمانوں کی ایک نبی ہے بلکہ پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں اس نے گستاخی بھی کی تھی۔" مقامی افراد اس کی قیام گاہ پر جمع ہوئے۔ پولیس بھی صورتحال پر قابو پانے کیلئے وہاں پہچ گئی۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ قبل اس کے کہ ہجوم مشتعل ہوجاتا، پولیس نے اس عورت کو گرفتار کرلیا اور ویمنس پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ ایک مقامی شخص فیصل علی نے بتایاکہ "سلمیٰ کے لکھے ہوئے گستاخانہ پمفلٹس کو پڑھ کر ہمیں بڑا صدمہ ہوا۔ بعض مقامی خواتین، اپنے مسائل کے حل کیلئے سلمیٰ فاطمہ کے پاس جایاکرتی تھیں اور یہ عورت انہیں تعویزیں دیاکرتی تھی۔"

Pakistani police arrest woman who claimed to be a prophet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں