اپوزیشن پارٹیاں ترقیاتی کام میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں - وزیراعلیٰ ممتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-12

اپوزیشن پارٹیاں ترقیاتی کام میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں - وزیراعلیٰ ممتا

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو کہا کہ ریاست میں بعدترقیاتی کاموں کو حکومت اولین ترجیح دے رہی ہے لیکن اپوزیشن کو یہ منظور نہیں ہے۔ اسی لئے حکومت پر تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اقلیتوں کیلئے جہاں فلاحی اقدامات کررہی ہے وہیں عام لوگوں کیلئے بھی ترقیاتی کام کررہی ہے۔ یہ کہنا غلط ہے کہ حکومت تفریق سے کام لے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ بایاں محاذ دور اقتدار میں فلاحی کام ٹھپ ہوگیاتھا جس میں وہ نئی جان دے رہی ہیں۔ اس لئے یہ ترقیاتی کام اپوزیشن کو ناپسند ہے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی حالت خراب ہوگئی ہے، جس کی جلد مرمت کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برسات کے موسم میں سڑکوں کی حالت بدتر ہوجاتی ہے۔ سڑکوں کے مرمتی کاموں میں اچھی کوالیٹی پر خاص دھیان دیاجارہاہے۔ ٹھیکہ داروں کو اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات دیئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے شمالی24پرگنہ کے ترقیای کاموں کو لے کر آج باراسات کے "رابندرابھون" میں عہدیداران کی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ان کے کابینی رفقاء امیت مترا، فرہاد حکیم سبرتومکھرجی، جوتی پریہ ملج کے علاوہ ضلع پریشد کے عہدیداران موجود تھے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے باراسات کے "کچہری میدان" میں ایک جلسہ کوخطاب کیا جس میں انہوں نے کئی ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا۔ بنگاؤں، بارکپور، کھاد بھون بارکپور محکمہ اسپتال، انیکسی بھون، باراسات، بشیر ہاٹ، بنگاؤں اسپتال میں وزیراعلیٰ نے ایس این سی یو کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ وزیراعلیٰ نے سندیس کھالی کے ہٹاگاچھی میں ہیلتھ سنٹر کے نو تعمی رمرکز، ٹاکی اور دھانکونی میں پی پی پی ماڈل کی طرز پر ڈائیگنائسٹک سنٹر، بشیر ہاٹ میں مرض تھیلی سیمیا کیلئے خصوصی وارڈ اور واٹر پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے باراسات کے کچہری میدان سے "بارکپور ایڈمنسٹرٹیو بھون" کی توسیع، باراسات کے محکمہ آباکاری کی نئی عمارت کی جدید کاری کا اعلان کیا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے نئی ہٹی بارانگر اسٹیٹ جنرل اسپتال میں بلڈ بینک یونٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ وزیراعلیٰ آم ڈانگہ، ہوڑہ، دھانکونی، گھوش پور، سنڈیل ریلوے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں "ایس این ایس یو" کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے بشیر ہاٹ محکمہ کیلئے بھی کئی پروجیکٹوں کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دیا کہ سڑکوں کے مرمتی کام پوجا سے قبل مکمل کرلیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں