سنگاپور کے بعد ممبئی دوسرے نمبر کا شہر - آئی پی ایس او ایس سروے کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-12

سنگاپور کے بعد ممبئی دوسرے نمبر کا شہر - آئی پی ایس او ایس سروے کا دعویٰ

mumbai city
انٹرنیشنل مارکیٹ کمپنی، آئی پی ایس او ایس، کے سروے کے مطابق دنیا کے ٹاپ فائیو شہروں میں نیویارک، لندن، ابوظہبی، سنگاپور اور ممبئی سرفہرست ہیں۔ مگر ہندوستانیوں کے مطابق سنگاپور دنیا کا پہلے نمبر کاشہرا ور ممبئی دوسرے نمبر کا شہرہے۔ سروے کے مطابق دنیا کے 48بڑے شہروں کی لسٹ بنائی گئی تھی اور ان میں اس بات پر غور کیاگیا کہ آیا کون سے شہر میں عوام زیادہ کاروبار کرتے ہیں،کس شہر کو سحر و تفریح کیلئے پسند کرتے ہیں اور اپنے لئے رہنے کا آشیانہ بناتے ہیں۔"آئی پی ایس او ایس" نے اس طرح سے شہر کو تین حصے میں بانٹا۔ کاروبار کے لحاظ سے نیویارک پہلے نمبر پر، زیورخ رہائش کیلئے بہتر اور پیرس کو سحر و تفریح کیلئے اچھی جگہ قرار دیا۔ ممبئی تجارتی اور سحر و تفریح (بالی ووڈ) کی وجہ سے ہندوستان اور دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ہندوستان کے آئی پی ایس او ایس مارکٹنگ کمیونیکیشن کے ہیڈ بسواروپ بنرجی نے کہاکہ ممبئی کے لوگوں کیلئے ممبئی ایک خواہ گاہ جیسا شہر ہے جہاں وہ کاروبار کرنا اور رہنا پسند کرتے ہیں اور انہیں اس بات کا بالکل بھی تعجب نہیں ہے کہ انہیں ممبئی کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر اچھا شہر کہلاوائے۔ اس طرح بین الاقوامی سطح پرایک تجرباتی انٹرویو لیاگیا جس میں امریکہ اور کناڈہ کے 18تا64عمر کے لوگوں نے حصہ لیا جبکہ دیگر ممالک کے 16تا64عمر کے شہریوں نے سروے میں حصہ لیا۔

Indians vote Mumbai as second best city after Singapore: Ipsos study

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں