پاکستان میں انسداد دہشت گردی اتھاریٹی امتحانات میں نقل نویسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-12

پاکستان میں انسداد دہشت گردی اتھاریٹی امتحانات میں نقل نویسی

پاکستانی قومی انسداد دہشت گردی اتھاریٹی (این اے سی ٹی اے) امتحانات میں تقریباً500امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن میں آئی ایس آئی کے50اور انٹلی جنس بیورو(آئی بی) کے عہدیدار شامل ہیں۔ دی نیوز انٹرنیشنل یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ امیدواروں کو موبائیل فونس کے ذریعہ انٹرنیٹ براؤزنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیاجو پرچہ حل کرنے کیلئے جواب تلاش کررہے تھے۔ روزنامہ نے یہ بھی بتایاکہ130مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی کیلئے امتحانات ہورہے تھے جن میں افسر سطح کے34عہدے شامل تھے۔5ہزار امیدوار 10نگراں کی زیر نگہداری امتحانات لکھ رہے تھے۔ امتحان کی گھڑی شروع ہوتے ہی کافی تعداد میں امیدواروں کو اسمارٹ فونس پر ساعام براؤزنگ کرتے دیکھاگیا۔تمام سوالات دہشت گردی سے ہی متعلق تھے۔ این اے سی ٹی اے کو آرڈنیٹر حیدرعلی نے امتحانات میں بدانتظامی کا اعتراف کیا۔ رپورٹ کے مطابق بعض نگہداروں کو بھی اپنی پسند کے امیدواروں کے ساتھ جانبداری کا سلوک کرتے ہوئے اسمارٹ فونس پر جواب تلاش کرنے کی اجازت دینے کا ملزم پایاگیا۔ بعض امیدواروں کو پرچہ سوالات بھی تاخیر سے فراہم کئے گئے۔ علی نے بتایاکہ انٹلی جنس ایجنسی عہدیدار شرپسندی پر اترآئے اور جب امیدواروں سے ان کے اسمارٹ فونس جمع کرانے کیلئے کہاگیاتو انہوں نے بحث و تکرار شروع کردی۔ نیوز انٹرنیشنل نے علی کے حوالہ سے بتایاکہ بعدازاں ہم نے نقل کرنے والے تمام امیدواروں کے جوابی بیاض منسوخ کردیئے ۔

Pakistan's ISI, IB officers CAUGHT 'cheating' in entrance exam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں