چرچ پر حملہ کے بعد طالبان سے مذاکرات مشکل - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-24

چرچ پر حملہ کے بعد طالبان سے مذاکرات مشکل - نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نوا ز شریف نے اشارہ دیا کہ کل جماعتی اجلاس کے توثیق کردہ طالبان کے مذاکرات کے منصوبے پر عمل آوری مشکل ہے کیونکہ پشاور کے گرجا گھر پر حملہ کرکے81افراد کو ہلاک کردیاگیا۔ نواز شریف نے نیویارک جاتے ہوئے لندن میں توقف کے دوران کہاکہ اس طرح کے حملے اچھا شگون نہیں ہیں۔ اس طرح کے دہشت گردی حملے طالبان سے مذاکرات کیلئے ماحول کو خراب کرتے ہیں۔ نواز شریف جنرل اسمبلی کے 68 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے ہیں۔ اکسپریس ٹریبون کے بموجب نواز شریف نے کہاکہ اسی طرح کے واقعات کے بعد حکومت کو آگے بڑھنے میں مشکل درپیش ہے ۔ اس دوران نواز شریف نے حکام کو ہدایت دی کہ عبادت گاہوں کی حفاظت کو سخت کردیں۔ نواز شریف نے کہاکہ ہم نے نیک نیتی سے طالبان سے مذاکرات کا ارادہ کیا ہے اور تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ کیاتاہم انہوں نے کہاکہ بدبختی کی بات ہے کہ پشاور میں گرجاگھر پر حملے کے بعد طالبان سے مذاکرات کیلئے آگے بڑھنا کٹھن ہوگیان ہے کل جماعتی اجلاس میں امن بات چیت کو آگے بڑھانے سے اتفاق کیاگیا وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کل جماعت اجلاس نے طالبان سے مذاکرات کی توثیق کی تاہم دہشت گردی کرنے والوں نے ان کے عہدہ کو ملحوظ نہیں رکھا۔ بے قصور عیسائیوں کی ہلاکت سے پوری قوم سوگ میں ڈوب گئی ہے ۔ کوئی صحیح العقل شخص اس کی تائید نہیں کرتا۔اس طرح کا حملہ کرنا پاکستان کے دشمنوں کا کام ہے وزیراعظم نے کہاکہ تمام فریقوں سے مذاکرات کے بعد انتہا پسندوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ نواز شریف نے اعتراف کیا کہ دہشت گردوں کے ان حملوں سے حکومت کی دیانتدارانہ کوششوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ یہ حملے حکومت کی کوشش کو نقصان پہنچانے کا باعث ہیں۔ جن لوگوں نے بھی یہ حملہ کیا ہے وہ اسلام کے خلاف ہیں کوئی مذہب بے قصور لوگوں کو ہلاک کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس طرح کا حملہ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے گرجا گھر پر حملہ کے بعد حکومت کیلئے طالبان سے مذاکرات کیلئے آگے بڑھنا مشکل ہوگیاہے۔

Nawaz Sharif feels talks with Taliban difficult after church attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں