عشرت جہاں انکاؤنٹر - گجرات وزیر جڈیجہ سے سی۔بی۔آئی کی پوچھ گچھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-24

عشرت جہاں انکاؤنٹر - گجرات وزیر جڈیجہ سے سی۔بی۔آئی کی پوچھ گچھ

سی بی آئی نے آج عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس کے سلسلہ میں گجرات کے وزیر قانون پردیپ سنہا جڈیجہ سے پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی نے ریاستی ایڈوکیٹ جنرل کمل ترویدی کو بھی ایک نوٹس روانہ کی تھی اور ان سے کہاتھاکہ وہ اس کے روبرو حاضر ہوں۔ جڈیجہ سے گاندھی نگر میں پوچھ گچھ کی گئی۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایاکہ ان سے نومبر2011ء میں منعقدہ ایک میٹنگ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی جو عشرت جہاں اور دیگر تین افراد کے فرضی انکاؤنٹر کی تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے منعقد کی گئی تھی۔ معطل آئی پی ایس عہدیدار جی ایل سنگھل نے جو میٹنگ میں شرکت کرنے والے 9 افراد شامل تھے، تفتیش کاروں کو دوپین ڈرائیوز حوالے کی تھیں جن میں میٹنگ میں ہوئی بات چیت ریکارڈ کی گئی تھی۔ سنگھل فی الحال ضمانت پر رہا ہوئے ہیں کیونکہ ایجنسی90دن کی مقررہ مدت میں ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ ایڈوکیٹ جنرل ترویدی کے خانگی چیمبر میں منعقدہ میٹنگ میں شریک 9افراد میں جی ایل سنگھل، سنگھل کے وکیل، دوست روما ورما، جی سی مرمو، اے کے شرما اس وقت کے مملکتی وزیر داخلہ پرفل پٹیل، جڈیجہ، سابق وزیر اور موجودہ وزیر ذراعت بھوپیندر سنہ چڈاسمہ اور عشرت جہاں کیس کے ایک اور ملزم ترون باروٹ شامل تھے۔ سی بی آئی نے گذشتہ ہفتہ چیف منسٹر کے سکریٹری پرمو اور کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر اے کے شرما سے پوچھ گچھ کی تھی ۔ ایجنسی نے معطل آئی پی ایس عہدیدار ڈی جی ونجارا سے بھی گذشتہ ہفتہ ان کے مکتوب استعفیٰ کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھی جس میں انہوں نے مقید عہدیداروں کے تحفظ میں ناکامی پر مودی کو نشانہ تنقید بنایاتھا۔

Ishrat Jahan case: CBI grills Gujarat minister Pradeepsinh Jadeja

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں