چند شرائط کی بنا پر دینی مدرسوں کو فنڈ جاری کیا جائے - شیوسینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-12

چند شرائط کی بنا پر دینی مدرسوں کو فنڈ جاری کیا جائے - شیوسینا

شیوسینا نے، جس نے مدارس کو عصری بنانے کیلئے حکومتِ مہاراشٹرا کے فیصلہ کی سخت مذمت کی ہے، فنڈ حاصل کرنے والے ان دینی مدرسوں میں تعلیم حاصل کررہے طلباء پر کچھ پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔ سینا کے ایک لیڈر دیواکرراؤ ٹے نے اس سلسلہ میں چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان کو ایک مکتوب بھی تحریر کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دینی مدرسوں میں تعلیم حاصل کررہے طلباء کیلئے یہ لازمی قرار دیا جائے کہ وہ قومی ترانے کو گائیں اور وہاں پر مہاراشٹرا اور ہندوستان کے بڑے نقشوں کو بھی نصب کیاجانا چاہئے۔ اس کے علاوہ ان مدرسوں میں مجاہدین آزادی کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے دستور پر بھی کلاسس ہونے چاہئیں۔ راؤٹے نے مطالبہ کیاکہ ان مدرسوں میں صدر، وزیراعظم ، چھترپتی شیواجی، مہاتما گاندھی،بی آر امبیڈکر اور مولاناآزاد جیسے قائدین کی تصاویر کو لگانا لازمی قرار دیاجائے۔

Madrasa modernisation: Shiv Sena imposes terms for granting nod

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں