داخلی عازمین یکم ذی الحجہ تک حج اجازت نامے حاصل کر لیں - وزارت حج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-27

داخلی عازمین یکم ذی الحجہ تک حج اجازت نامے حاصل کر لیں - وزارت حج

وزارت حج نے امسال پانچویں رکن کی ادائیگی کے خواہشمند سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ یکم/ذی الحجہ تک حج اجازت نامے حاصل کر لیں۔ وزارت حج نے نیشنل انفارمیشن سنٹر کے ساتھ تال میل پیدا کر کے داخلی عازمین کے لیے حج اجازت ناموں کے اجرا کی سروس کا آغاز کر دیا۔
وزیر حج ڈاکٹر بندر حجار عکاظ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سروس کا اعلان ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر 100 اجازت نامے جاری کر دئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ داخلی عازمین ، حج اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے نجی کوائف کا اندراج کر رہے ہیں۔ اجازت ناموں کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر حجار نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پرزور اپیل کی جو لوگ بھی امسال فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند ہوں وہ پہلی فرصت میں وزارت حج کی ویب سائیٹ پر جا کر مطلوبہ معلومات فراہم کریں اور حج اجازت نامے حاصل کرنے کی باقاعدہ کاروائی کریں۔ وزیر حج نے اس امر کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی کہ داخلی عازمین ، حج کے لیے صرف ان معلمین سے رجوع کریں جو باقاعدہ لائسنس حاصل کیے ہوئے ہوں اور وزارت حج میں اپنے نام کا اندراج کرائے ہوئے ہیں۔ یہ اطمینان حاصل کرنے کے لیے کہ آپ کا مطلوبہ معلم حج کرانے کا اجازت نامہ حاصل کیا ہوا ہے یا نہیں ، اس کا پتا وزارت حج کی ویب سائیٹ سے کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کوئی بھی عازم حج فرضی معلمین کے جال میں پھنسنے سے بچ سکتا ہے۔

local Hajj pilgrims to get permits by 1st zil hajj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں