ہند امریکہ تعلقات کا شراکت داری میں تبدیل ہونا ضروری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-27

ہند امریکہ تعلقات کا شراکت داری میں تبدیل ہونا ضروری

ہند۔امریکہ دوستانہ تعلقات کا اب پختہ شراکت داری میں تبدیل ہونا ضروری ہے سنیٹر اور اسٹیٹ اندیا کا کس کے شریک صدر مارک وارنر نے معاشی، تجارتی اور امیگریشن مسائل سے متعلق اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ میرے خیال سے ہماری دوستی کو اب مزید پختہ(مستحکم) شراکت داری کی جانب پیشرفت کرنی چاہئے۔ مارک وارنر کانگریشنل ہئیرنگ میں، اوباما اور ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ کے درمیان ملاقات سے قبل ہندوستان میں مالی خدمات(سرمایہ کاری) اور مارکٹ ایکسیس (منڈیوں تک رسائی) کے ماحول سے سنیٹرس کو آگاہ کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے ساتھ امریکی تعلقات چند برسوں قبل تک اتنے قریبی اور اس قدر گہرے نہ تھے تاہم صدر کلنٹن اور صدر جارج ڈبلیو بش کے عہد میں تعلقات استوار ہوئے اور قدم بہ قدم ہم نے تیزی سے اسے مستحکم بنانے کی جانب پیشرفت کی۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ اوباما۔ منموہن سنگھ ملاقات میں معاشی مسائل کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی۔ ہمارے تعلقات میں پیشرفت کارجحان رہا جس کی برقراری نہایت ضروری ہے ۔ اب دونوں ممالک کے درمیان باہمی سرمایہ کاری معاہدہ کا وقت آن پہنچا ہے ۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے امریکی قانون سازوں سے کہاکہ اس وقت امریکہ کیلئے ضروری ہے کہ ہندوستان کی ریاستوں سے زیادہ سے زیادہ قریبی اور گہرے روابط قائم کئے جائیں۔ کیونکہ اب ہندوستان میں ریاستوں کا رول بڑھتا جارہاہے۔ ہندوستان کی قومی پالیسی سازی اور ہندوستان کی سیاست میں علاقائی پارٹیوں کا رول بڑھ گیاہے۔ ہندوستان کی علاقائی پارٹیاں اب بااثر ہوگئیں ہیں اورہندوستان کی قومی پالیسی سازی میں ان کا رول اہم ہوگیاہے۔ لہٰذا امریکی ماہرین نے قانون سازوں کو مشورہ دیاکہ ہندوستان کی ریاستوں کی قیادت سے قریبی روابط قائم کئے جائیں۔ ہندوستانی ریاستوں کے علاقائی قائدین سے گہرے روابط کی ضرورت ہے ۔ ہندوستان میں کئی چھوٹی پارٹیاں ہیں اور وہ علاقائی سطح پر اپنی اپنی ریاستوں کوکنٹرول میں کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں علاقائی پارٹیوں کی ٹھوس نمائندگی ہے۔ ساؤتھ ایشیاء سے متعلق اسوسی ایشن کے ڈائرکٹر رچرڈروسو نے کہاکہ ایسے حالات میں جبکہ ہندوستان کی علاقائی پارٹیوں کا قومی سطح پر رول بڑھ گیاہے ان حالات میں ہندوستان کے ریاستی قائدین سے امریکہ روابط میں اضافہ کرے اور علاقائی قائدین سے تعلقات کو گہرا بنائے۔

Relationship with India critically important: US senators

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں