26/ستمبر اسلام آباد ایجنسیاں
پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ سے نیویارک میں ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی بات آگے بڑھے گی۔ نیویارک میں موجود پاکستانی وزیراعظم نے یہ بات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مختلف اجلاسوں کے درمیان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ نواز شریف کا کہنا تھا"مجھے تو وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوگی اور مجھے امید ہے کہ ہم لوگ وہیں سے بات چیت شروع کریں گے جہاں سے ہم نے سال 1999میں چھوڑی تھی۔ نواز شریف اپنے گذشتہ دور کا حوالہ دے رہے تھے جب1999ء میں وہ اس وقت کے ہندوستانی وزیراعظم اٹل بہار واجپئی کے ساتھ ملے تھے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں بہت مثبت پیش رفت ہوئی تھی۔ کچھ ہی عرصہ کے بعد نواز شریف کی حکومت کا تختہ فوجی جنرل پرویز مشرف نے الٹ دیاتھا۔Nawaz Sharif - We are now picking up the threads from where we left off in 1999
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں