مکہ مدینہ میں عارضی ورکرس کے ویزوں میں زبردست کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-12

مکہ مدینہ میں عارضی ورکرس کے ویزوں میں زبردست کمی

سعودی حکومت نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی ضروریات کی تکمیل کی غرض سے محدود مدت کے لئے خدام؍عارضی ورکرس کی ملازمت کے لئے مختص سیزن ویزوں کی تعداد میں زبردست تخفیف کردی ہے۔ اب تک، تقریباً70ہزار سیزنل روزگار ویزاہر سال جاری کئے جاتے رہے ہیں اور ایسے ورکرس کودونوں مقدس شہروں میں کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور یہ ورکرس؍خدام، عازمین کی دیکھ بھال اور ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے اپنی گذر بسر کا سامان کرلیتے ہیں لیکن سال گذشتہ ایک کلیننگ کمپنی(صفائی امور) نے بنگلہ دیش میں موجود ایجنٹوں کو مبینہ طورپر2200 سیزنل ورک ویزے فروخت کئے جس کے بعد سعودی حکام، سختی برتنے لگے۔ خبر ملی ہے کہ ورک ویزا کے اجراء پر روک سے متعلق حکومت کی ہدایت کے نتیجہ میں کاروبار پر ضرب پڑی ہے اور پہلے ہی مبینہ طورپر60کروڑ سعودی ریال(لگ بھگ160ملین ڈالر) کا نقصان ہواہے۔ ڈائرکٹر مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سعد جمیل قریشی نے عرب نیوز کو بتایا کہ سیزنل ویزوں کے اجراء میں تاخیر افسوسناک ہے اور ویزوں کی تعداد میں تخفیف سے عازمین کوغذاؤں کی سربراہی پر راست اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ زمانہ حج کے دوران روزآنہ لگ بھگ 26ملین (2کروڑ60لاکھ) غذائی پیاکٹس کی ضرورت ہوتی ہے اور ان غذائی پیاکٹس کی تیاری کی نگرانی کیلئے ورکرس کی تعداد کافی نہیں ہے۔ دوسری جانب سعودی وزارتِ لیبر نے کہاکہ ایسے سیزنل کاموں کے لئے خالی جائیدادوں پر خدمات انجام دینے بے روزگار سعودی شہریوں کی خدمات حاصل کی جانی چاہئیں۔

Saudi Arabian government has heavily cut down the number of seasonal visas allotted for employment of temporary workers in Makkah and Madinah.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں