گیارہ ستمبر - امریکہ کو زوال کی راہ پر ڈالنے کی کامیاب سازش تھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-12

گیارہ ستمبر - امریکہ کو زوال کی راہ پر ڈالنے کی کامیاب سازش تھی

11/ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں پر امریکہ نے ضرورت سے زیادہ رد عمل ظاہر کرنے کا سلسلہ اگر آج بھی جاری رکھا ہے تو یہ القاعدہ کی اس حکمت عملی کا نتیجہ ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر امریکہ کے زوال کے عمل کو تیز کرنا تھا اور دیکھاجائے تو القاعدہ والے اس میں بہت حد تک کامیاب رہے۔ یہ خیال تجزیہ کاروں نے ظاہر کیاہے۔ اگرچہ امریکہ کی فوج اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور ہے لیکن جس کامیابی سے دنیا کے غیر منظم گوریلا گروپوں نے اسے چوٹ لگائی ہے،ا س سے بتدریج دنیا میں امریکہ کی طاقت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالات کے ایک موڑ پر پروجیکٹ فار دی نیو امریکن سینچوری نامی ایک تھنک ٹینک نے جس میں ان نئے قدامت پسندوں نے شمولیت اختیار کرلی تھی جو بہر صورت دنیا پر امریکی اجارہ داری دیکھنا چاہتے تھے۔ اس تھنک ٹینک کے بانیوں میں ولیم کرسٹل اور روبرٹ کیگن جیسے نظریہ ساز شامل تھے جنہوں نے بہت پہلے سے اس حوالہ سے امریکہ پر زور دینا شروع کردیاتھا۔ امریکی خارجہ پالیسی کے عمل میں شامل حساس لوگوں میں اس بات پر اتفاق پایاجاتا ہے کہ سابق صدر جارج بش کی انتظامیہ نے11ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں پرضرورت سے زیادہ ردعمل ظاہر کیاتھا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے ۔ ایک آن لائن جرمن میڈیا کے مطابق اس عہد کی امریکی انتظامیہ میں حامیوں کے طورپر نئے قدامت پسندوں کا اثر و رسوخ تھا جن میں نائب صدر ڈک چینی،پنٹاگن کے سربراہ رمزفیلڈ اور ان کے بیشتر ساتھی شامل تھے۔ ابھی لوورمین ہٹن میں زمین بوس ہونے والی عمارتوں کی گرد بیٹھی بھی نہ تھی کہ نئے قدامت پسندوں نے صدر بش کی خارجہ پالیسی پر قبضہ جمالیا اور اسے ایک ایسی انتہا پسند راہ پر لے کر چل پڑے جس کا مقصد نہ صرف وسیع تر مشرق وسطی میں امریکی غلبے کو مستحکم کرنا اور عالمی طاقت بننے کاخواب دیکھنے والے ملکوں اور علاقائی حریف طاقتوں کو ان کے عزائم سے باز رکھنا تھا بلکہ حسب ضرورت یکطرفہ فوجی کاروائی کے ذریعہ ناپسندیدہ ملکوں کی حکومتوں کو بزور طاقت تبدیل کرنے کے نظریات کو فروغ دیناتھا۔

U.S.: Al Qaeda’s Project for Ending the American Century Largely Succeeded

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں