امارات میں ایمیٹی ایجوکیشن گروپ 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرنے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-12

امارات میں ایمیٹی ایجوکیشن گروپ 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرنے تیار

ہندوستان کا ایک تعلیمی ادارہ متحدہ عرب امارات کے شعبہ تعلیم میں آئندہ تین برسوں کے دوران 500ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبہ کو قطعیت دے رہاہے ۔ ایمیتی ایجوکیشن گروپ4نئے اسکولوں کے علاوہ ایک یونیورسٹی کیمپس اور12انرسریز کا قیام عمل میں آئے گا۔ ایمیٹی ایجوکیشن گروپ کے صدر اتل چوہان نے خلیج ٹائمز کو بتایاکہ ہم متحدہ عرب امارات کے طول وعرض میں اسکول تعمیر کرنے کا منصوبہ مرتب کررہے ہیں۔ امارات میں قیام اسکول اور عالمی اداروں کے نٹ ورک کا قیام ہمارے عہد کا ایک حصہ ہے ۔ امارات میں کم از کم 20لاکھ ہندوستانی مقیم ہیں۔ مجوزہ اسکولوں میں سے2اسکول انڈین سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) نصاب پر عمل آوری کے پابند ہوں گے اور ماباقی اسکولس ابوظہبی ایجوکیشن کونسل(اے ڈی ای سی) اور نالیج اینڈ ہیومین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (کے ایچ ڈی اے)دبئی نصاب پر کاربند ہوں گے۔ ہرکیمپس میں کھیل اور تفریح کے کیمپس کی گنجائش رہے گی۔ اسکول راجہ بیچ، محمد بن زیڈسٹی اور خلیفہ سٹی میں رہائش پذیر طلباء کی تعلیمی ضرورتوں کی تکمیل کرے گا۔

Indian education provider Amity Education Group to invest $500 mn in UAE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں