راہول گاندھی کی قیادت میں کام کرتے ہوئے بے حد مسرت ہوگی - منموہن سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-08

راہول گاندھی کی قیادت میں کام کرتے ہوئے بے حد مسرت ہوگی - منموہن سنگھ

manmohan singh and rajiv gandhi
وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے آج یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ 2014ء کے ہونے والے انتخابات کے بعد وہ کانگریس میں کوئی بھی رول نبھانے تیار ہیں ، کہا کہ انہیں راہول گاندھی کی قیادت کے تحت کام کرتے ہوئے "بےحد مسرت ہوگی "۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی آئندہ لوک سبھا انتخابات کے وزراتِ عظمی ٰ کے عہدہ کے لیے ایک "مثالی پسند" ہوں گے ۔ ڈاکٹر سنگھ ۔ روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں جی ۔ 20 ممالک کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے دوران ایر انڈیا کے خصوصی طیارہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ 80 سالہ ڈاکٹر سنگھ ، اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا تیسری میعاد کے لیے وزراتِ عظمیٰ پر ان کا فائز ہونا ناممکن ہوگا ؟ اخبار نوسیوں نے اس بنیاد پر یہ سوال کیا تھا کی کانگریس میں کئی قائدین ، یہ چاہتے ہیں کہ راہول گاندھی ، پارٹی کی قیادت کریں ۔ ڈاکٹر سنگھ نے سابق حلیف ترنمول کانگریس کے ساتھ مستقبل میں اتحاد کے امکانات کو مسترد بھی نہیں کیا اور کہا کہ "سیاست میں نہ تو کوئی مستتقل دشمن ہوتا ہے اور نہ تو مستقل دوست ۔ کئی اعتبار سے میدانِ سیاست میں ایک ہفتہ کی مدت کبھی ، ایک غیر معمولی طویل مدت بن جاتی ہے ۔ اس لیے میں اتحادوں کے امکانات کو مسترد نہیں کرتا" ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ممتا بنرجی کبھی کانگریس پاٹی کی ایک نہایت قابل احترام ممبر تھیں ۔ کانگریس کو بھی یو پی اے حکومت میں انہیں شامل رکھتے ہوئے بڑی خوشی ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ کانگریس پارٹی یہ چاہے گی کہ ہم خیال سیکولر ذہن کے افراد پھر ایک با ر ، ملک کی سیکولر حکمرانی کو ایک قوت تحریک عطا کرنے ، سیکولر عناصر کی تائید میں کام کریں ۔

Will be very happy to work under Rahul's leadership, Manmohan Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں