عسکریت پسندی اور دہشتگردی سے مقابلہ کی جامع حکمت عملی - نواز شریف کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-10

عسکریت پسندی اور دہشتگردی سے مقابلہ کی جامع حکمت عملی - نواز شریف کا اجلاس

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی زیر قیادت آج ایک کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد ملک میں وبا کی طرح پھیلی عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کی جامع حکمت عملی کا خاکہ تیار کرنا تھا۔ اجلاس سے قبل دفتر وزیراعظم میں تحریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان نے نواز شریف کے ساتھ اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور وزیرداخلہ نثار علی خان کے علاوہ آئی ایس آئی سربراہ جنرل ظہیر الاسلام بھی آل پارٹی میٹنگ میں شریک ہوئے۔ اجلاس سے قبل عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ اشفاق پرویز کیانی کے ساتھ خصوصی اجلاس کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ وہ نہ صرف ان دونوں سے حقیقی صورتحال جاننے کے خواہشمند ہیں بلکہ انہیں تنہائی میں بعض تجاویز بھی پیش کرنا چاہتے ہیں۔ تمام اہم سیاسی جماعتوں نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ آئی ایس آئی سربراہ ظہیر الاسلام آل پارٹی کانفرنس کے دوران سیاسی قیادت کو ملک کی مجموعہ سیکوریٹی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے بتایاکہ حکومت ملک میں بحالی امن کے تمام ممکن اقدامات کررہی ہے اور سیاسی قیادت ان کوششوں میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔ سیاسی قیادت کا تعاون حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔ سیاسی قیادت کاتعاون حکومت کوکراچی میں بھی نظم ونسق سے متعلق اقدامات امن بحالی میں بھی حاصل رہاہے۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ کانفرنس کے اختتام پر اتفاق رائے سے ایک قرار داد منظور کی جائے گی۔ جس سے حکومت کو دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن مساعی کی جانب پیش قدمی سے متعلق رہنمائی حاصل ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی قائدین سے3اہم چیالنجس سے مقابلہ میں تعاون اور شرکت کی درخواست کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو3اہم مسائل درپیش ہیں جن میں دہشت گردی، معیشت اور توانائی بحران شامل ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ ان تین مسائل پر حکومت کسی انداز سے بھی سیاست نہیں کرے گی۔

Nawaz Sharif chairs all party meeting to tackle militancy in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں