پاکستان کے صدر کی حیثیت سے ممنون حسین کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-10

پاکستان کے صدر کی حیثیت سے ممنون حسین کی حلف برداری

Mamnoon Hussain sworn in as Pak president
ہندوستانی نژاد ممنون حسین کو آج پاکستان کے صدر کی حیثیت سے حلف دلوایاگیا۔ نئے صدر وزیراعظم نواز شریف کے بااعتمادقریبی رفیق ہیں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے ممنون حسین کو حلف دلوایا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور مسلح افواج کے تینوں شعبوں کے سربراہ موجود تھے اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ خاص بات یہ دیکھی گئی کہ سبکدوشی صدر آصف علی زرداری بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ اس تقریب کو راست ٹی وی پر پیش کیاگیا۔ زرداری پاکستان کے پہلے منتخبہ صدر تھے جنہوں نے پانچ سالہ معیار پوری کی۔ ممنون حسین پاکستان کے 12ویں صدر ہیں۔73سالہ ممنون حسین نے تحریک انصاف پارٹی کے امیدوارسابق جج وجیہ الدین کو شکست دے کر صدر منتخب ہوگئے۔ ممنون حسین ہندوستان کے تاریخی شہرآگرہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان تقسیم ملک کے وقت1947ء میں پاکستان منتقل ہوگیا۔ ہندوستان سے اردو بولنے والے عوام نے تقسیم کے بعد پاکستان نقل مقام کیا۔ ممنون حسین نے مسلم لیگ (نواز) کے امیدواربن کر صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ ممنون حسین کراچی میں پارچہ کے ایک بڑی تاجر ہیں۔ وہ نواز شریف کے قدیم دوست اور بااعتماد رفیق ہیں۔ نئے صدر نے صوبہ سندھ کے گورنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ وہ جون اکتوبر1999ء کے دوران سندھ کے گورنر رہے ۔ ممنون حسین زرداری کی بہ نسبت ایک علامتی صدر رہیں گے ۔ زرداری کا پیپلز پارٹی حکومت پر مضبوط کنٹرول تھا۔ ممنون حسین کراچی بزنس اڈمنسٹریشن کے تعلیم یافتہ ہیں۔ اس کے علاوہ دینی مدرسہ کے بھی وہ فارغ التحصیل ہیں۔

Mamnoon Hussain sworn in as Pakistan's new President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں