09/ستمبر جدہ عرب نیوز
سعودی عرب اس سال زیارت حج کو غیر قانونی حاجیوں سے پاک رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں اور کہا ہے کہ مقامات مقدسہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کو روکنے کیلئے عصری ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی حج فورس کے کمانڈر میجر جنرل ایاز الحربی نے کہاکہ فرضی حج اجازت ناموں کاپتہ چلانے کیلئے اس سال پہلی مرتبہ ہم، عصری ٹکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نئی ٹکنالوجی چیک پوائنٹس پر سیکوریٹی آفیسرس کی موثر کارگذاری میں معاون ثابت ہوگی۔ سیکوریٹی عملے کو غیر قانونی عازمین کے ابہام انگشت کا پتہ چلانے کیلئے آلات بھی فراہم کئے جائیں گے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی تفصیلات کو الکٹرانک سسٹم پر اپ لوڈ کیا جائے گاتاکہ ان کا خروج عمل میں لایاجاسکے۔High-tech system to stop illegal hajj pilgrims
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں