زرداری معیاد مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے صدر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-07

زرداری معیاد مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے صدر

Zardari-completes-five-year-term
پانچ سال کی معیاد مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے منتخب صدر بن کر بہت سوں کو حیرت زرہ کرنے والے آصف علی زرداری اتوار کو عہدہ سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ہندوستان میں پیدا ہونے والے مامون حسین ان کے جانشین ہوں گے۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے شوہر زرداری اپنی معیاد میں تنازعات میں گھرے رہے لیکن وہ ملک کی اصل سیاسی جماعتوں کے ساتھ سلسلہ وار مفاہمتوں اور اتحاد کے ذریعہ جمہوریت کو پٹری پر رکھنے کے قابل رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر زرداری کو ایک طاقتور عدلیہ کاسامنارہا جس نے سوئٹزرلینڈ میں ان کے خلاف کروڑہا ڈالر کے رشوت مقدمات کے معاملہ میں ان کا پیچھا کیا۔ اس جدوجہد کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قربانی دینی پڑی جنہیں سپریم کورٹ نے مقدمات کے دوبارہ احیاء کے لئے سوئس حکام کو خط لکھنیکے عدلیہ کے حکم کی تعمیل کرنے سے انکار پر نااہل قرار دیتھا۔ اب جبکہ زرداری سبکدوشی کیلئے تیار ہیں، یہ قیاس آرائیاں چل رہی ہیں کہ مستقبل میں ان کا لائحہ عمل کیاہوگا۔ بعض کا کہنا ہے کہ وہ بیرون ملک اپنا وقت گذاریں گے۔ لیکن ان کے قریبی حلقوں کاکہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں گے اور پی پی پی کو مستحکم کرنے کیلئے کام کریں گے جو فی الحال اصل اپوزیشن پارٹی ہے۔ پی پی پی کو11مئی کے عام انتخابات میں زبردست ہزیمت کا سامنا کرناپڑا لیکن وہ حکمراں پی ایم ایل این کے دوسری سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ۔ زرداری کے فرزند بلاول جو پی پی پی کے صدرنشین ہیں، ستمبر میں25سال عمر مکمل ہونے کے بعد ہی پارلیمنٹ کے لئے مقابلہ کریں گے ۔

Pakistan's first elected President Asif Ali Zardari completes five-year term

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں