شمالی وزیرستان میں پھر ڈرون حملہ - 6 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-07

شمالی وزیرستان میں پھر ڈرون حملہ - 6 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقہ درگومنڈی میں امریکی ڈرون طیارہ کے ایک حملہ میں6افراد ہلاک ہوگئے ۔ مقامی ذرائع نے بتایاکہ امریکی جاسوس طیارہ نے پاکستان افغانستان سرحد سے5کلومیٹر دور درگومنڈی میں ایک گھر کونشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارہ نے ایک گھر پر دومیزائل داغے جس کے نتیجے میں4افراد ہلاک ہوئے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 31اگست کو بھی پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملہ میں کم از کم 4افراد ہلاک اور دوزخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے مسوکئی میں ہوا تھا۔ پاکستان میں حکومت کی جانب سے سرکاری طورپر ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا جاتاہے اور اسے ملکی سا لمیت کی اصولی خلاف ورزی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فائدے سے زیادہ نقصان پہنچانے والا حربہ قرار دیاجاتاہے جبکہ امریکہ ڈرون حملوں کے استعمال کو منصفانہ جنگ قرار دیتاہے۔ ملک میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ہونے والا پہلا ڈرون حملہ7جون کو شمالی وزیرستان میں ہوا تھا اور اس حملہ میں7افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Six killed, several injured in North Waziristan drone strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں