گجرات بند کامیاب - کانگریس قائدین کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-07

گجرات بند کامیاب - کانگریس قائدین کا دعویٰ

اپوزیشن کانگریس کی گجرات بند کی اپیل پر آج ملا جلا رد عمل دیکھا گیا۔ ریاست میں صدر راج کے نفاذ کے مطالبہ پر پارٹی کی جانب سے دی گئی بند کی کال پر سینکڑوں پارٹی کاربن سڑکوں پر نکل آئے۔ جیل میں قید آئی پی ایس عہدیدار ڈی جی انجارا کی جانب سے اپنے مکتوب استعفیٰ میں چیف منسٹر گجرات اور ان کے قریبی مددگار امیت شاہ پر سنگین الزامات عائد کئے جانے کے بعد بند کی اپیل کی گئی تھی۔ کانگریس نیکیجرات میں تقریباً9سال بعد بند منانے کی اپیل کی ہے۔ اس نے ریاست میں لوک آیوکت عہدہ پر تقرر میں ناکامی پر بھی مودی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا۔ ریاستی حکومت نے وسیع تر سیکوریٹی انتظامات کئے تھے اورریاستی پولیس کے علاوہ ایس آر پی اور آراے ایف کے اضافی دستوں کو تعینات کیاتھا۔ سینکڑوں کانگریس کارکنوں اور سینئر قائدین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس اور تعلقہ مراکز میں حراست میں لے لیاگیا جہاں وہ مودی حکومت کے خلاف احتجاج کی قیادت کررہے تھے۔ این ایس یو آئی اور دیگر کانگریس قائدین ٹاؤنس اور شہروں میں گھوم کردکانات ، تعلیمی اور تجارتی ادارے بند کرارہے تھے۔کانگریس کارکنوں نے ریاستی ٹرانسپورٹ اور مقامی بسوں پر سنگباری بھی کی۔ ودوڈرا میں احتجاجی مظاہرین ٹرینوں کو روکنے ریل پٹریوں پر لیٹ گئے۔ کئی مقامات پر مظاہرین نے مودی کے پتلے جلائے۔ بعض مقامات پر حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔اسی دوران کانگریس قائدین نے دعویٰ کیا کہ بند مکمل رہا جبکہ بی جے پی قائدین نے اسے فلاپ شو قرار دیا اور کہاکہ عوام نے کانگریس کی اپیل کو مسترد کردیاہے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان آئی کے جڈیجہ نے کہاکہ کانگریس کی اپیل کو عوام کی تائید حاصل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے پارٹی مایوس ہوگئی اور اسی لئے اس کے کارکن تشدد پر اتر آئے۔ گجرات کانگریس کے صڈر ارجن مودھواڈیا نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت نے بند کو ناکام بنانے اپنی پوری مشنری کو جھونک دیا۔

Congress leaders claims Gujarat bandh successful

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں