12/ستمبر واشنگٹن پی۔ٹی۔آئی
امریکی سی آئی اے نے شام کے باغیوں کو ہتھیاروں کی سربراہی شروع کردی ہے۔ اس طرح صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف باغی گروپوں کو مستحکم کیا جائے گا۔ اگرچیکہ اوباما انتظامیہ نے بحران کے سفارتی حل کیلئے روس سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جہازوں کے ذریعہ شام کے باغیوں کو اسلحہ روانہ کیاجارہاہے ۔ اس طرح شام کی خانہ جنگی میں امریکہ کی عملی مداخلت نمایاں ہوگئی ہے۔ امریکہ شام کے باغیوں کو ہلکے ہتھیاروں کی کھیپ روانہ کررہا ہے شام کے باغیوں کو گاڑیاں، مواصلاتی آلات اور عصری جنگی کٹ روانہ کئے جارہے ہیں۔ اس طرح ہتھیاروں کی سربراہی کے ذریعہا مریکی عہدیداروں کا خیال ہے کہ صدر اسد کی افواج کے خلاف باغیوں کا موقف بہتر ہوجائے گا۔ امریکی عہدیداروں نے کہاکہ ہتھیار امریکی ساختہ نہیں ہیں تاہم یہ سی آئی اے کے مالیہ سے تیار کردہ ہے۔ امریکی صدر بارک اوبامانے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ شام پر حملہ کے فیصلہ کو ٹال رہے ہیں تاکہ روس کی پہل کو آزمایا جائے۔ روس کی تجویز کے مطابق شام کے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی نگرانی میں لے لئے جائیں گے۔وائٹ ہاؤز کے عہدیداروں نے کہاکہ کیمیائی ہتھیار امریکی فوج کے لئے خطرہ ہے۔ آج سے دو دن قبل تک بھی شام نے اپنے پاس کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا اعتراف نہیں کیاتھا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل میں اسد کے کیمیائی ہتھیاروں کے اتلاف کے سلسلہ میں قرار داد کی تیاری کا عمل جاری ہے۔US providing some lethal aid to Syrian rebels
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں