Pak to build twin capital across Margalla Hills
پاکستان نے 12بلین ڈالر کے ایک بڑے پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کررہاہے جس میں مارگلہ پہاڑیوں کے پاس ٹوئن کیپٹل سٹی کی تعمیر اور ایک سرنگ کے ذریعہ اس کو اسلام آباد سے مربوط کرنا شامل ہے۔ میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتاء گئی۔ اخبار نیوز ڈیلی نے اطلاع دی کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایات پر اس پراجیکٹ کو روبہ عمل لایاجارہا ہے اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اس پر تندہی سے کام کررہی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہاگیا راولپنڈی۔اسلام آباد کے درمیان دورنگ روڈس کی تعمیر اور روات، راولپنڈی میں ایک نئے پورٹ کی تعمیر اس بڑے پراجیکٹ کا حصہ ہوں گے جسے بہت جلد قطیعت دے دی جائے گی۔ اس پراجیکٹ کااعلان بذات خود وزیراعظم کریں گے۔ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی معاشی خطہ اور ایک ہمہ مقصدی زون کے قیام کیلئے 25ہزار ایکڑ اراضی حاصل کرنے کی مہم پر ہے۔ وزیراعظم نے صدرنشین سی ڈی اے کو ہدایت دی ہے کہ وہ جنگی خطوط پر پراجیکٹ پر کام کریں تاکہ جلد از جلد اسے یقینی بنایاجاسکے۔ پراجیکٹ کی نمایاں خصوصیات کے تعلق سے رپورٹ میں بتایاگیا کہ مارگلہ ہلز پر نئے اسلام آباد عمارت کی تعمیر کرنے کی تجویز ہے اور پھر اسے نئے اور پرانے اسلام آباد دنوں سے ایک سرنگ کے ذریعہ مربوط کردیاجائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں