حیدرآباد میں 14 ستمبر کو امریکی یونیورسٹیوں کا میلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-07

حیدرآباد میں 14 ستمبر کو امریکی یونیورسٹیوں کا میلہ

US education fair in Hyderabad
ہند۔امریکی تعلیمی ادارہ یونائیٹیڈ اسٹیٹس۔ انڈیا ایجوکیشنل فاؤنڈیشن (یو ایس آئی ای اے) رواں سال14 ستمبر سے یہاں انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن (آئی آئی ای) (منافعہ سے عاری تنظیم) کے اشتراک سے امریکی یونیورسٹیوں کا میلہ منعقد کررہی ہے۔ زائد از25مسلمہ امریکی یونیورسٹیوں کے نمائندے فیر(میلہ) میں شرکت کریں گے اور اپنے اداروں و پروگرامس پر معلومات بھی فراہم کریں گے۔ یہاں جاری کردہ پریس نوٹ میں یہ بات بتاء گئی۔ فیر کا اان لائن رجسٹریشن http://bit.lylusief-lie-EDUSAپر کیاجاسکتا ہے ۔ برسر موقع رجسٹریشن کی سہولت بھی فیر کے مقام پر دستیاب رہے گی۔ شرکاء یونیورسٹیاں امریکہ کے وسیع و عریض جغرافیائی خطہ کی نمائندگی کریں گی اور انڈر گریجویٹ و گریجویٹ سطحوں پر متعدد تعلیمی پروگرامس کا پیشکش بھی کریں گی۔ یوایس آئی ای ایف۔ آئی آئی ای۔ ایجوکیشن یو ایس اے فیر تعلیمی لگن رکھنے والے طلباء کو بعض انتہائی اہم اور چنندہ امریکی یونیورسٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنا ہے ۔

US Universities Fair in Hyderabad on Sept 14

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں