جگن کی عدالتی تحویل میں 20 ستمبر تک توسیع
حیدرآباد کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ کی کمپنیوں کی جانب سے ان کے ساتھ روارکھی رعایت کے نتیجے میں سرمایہ کاری سے متعلق مقدمے میں جیل میں محروس وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی اور دیگر ملزمین کی عدالتی تحویل میں 20ستمبر تک توسیع کردی ہے ۔ جگن ودیگر ملزمین بشمول ان کے محاسب وی وجئے سائی ریڈی، سابق وزیر موپی دیوی وینکٹ رمنا راؤ، صنعتکار نماگڈا پرساد اور سرکاری عہدیدار کے وی برہمانندا ریڈی جنہیں چنچل گوڑہ سنٹرل جیل میں رکھا گیا ہے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انہیں عدالت میں پیش کیاگیاجہاں سے ان کی عدالتی تحویل میں مزید14دن کی توسیع کردی گئی۔ حال ہی میں جگن کو آندھرا پردیش کی تقسیم کے خلاف ان کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (نمس) میں علاج کے بعد دوبارہ چنچلگوڑہ جیل منتقل رکدیاگیا۔ انہیں گذشتہ سال27مئی کو سی بی آئی نے بدعنوانیوں کے الزامات پر گرفتار کرتے ہوئے اس وقت سے چنچلگوڑہ جیل میں ہی رکھا تھا۔
Jaganmohan Reddy's judicial remand extended till September 20

گفتگو میں شامل ہوں