امریکی کانگریس کی نشست کے لیے ہندوستانی نژاد خاتون امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-03

امریکی کانگریس کی نشست کے لیے ہندوستانی نژاد خاتون امیدوار

Indian-American Swati Dandekar in race for US Congress
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی نژاد خاتون سواتی وندیکر نے کانگریسی ضلع لووا کیلئے اپنی امیدواری کا اعلان کیاہے۔ سواتی سابق میں لووا لیجلسیچر رہ چکی ہیں اور2003ء تا2009ء کے دوران ایوان نمائندگان میں نمائندگی کے علاوہ 2009ء سے 2011ء تک سینٹ کی رکن رہیں۔ 2011ء سے حال ہی تک وہ لووایولیلیٹیز بورڈ کی رکن کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اپنی خدمات کے دوران انہوں نے مازمتوں کے مواقع پیدا کرنے، عصری ٹکنالوجی کا استعمال اور اپنی ریاست میں باصلاحیت افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے آواز بلند کی۔ ناگپور میں پیدا ہوئی وندیکر ناگپور یونیورسٹی سے بیاچلر کی ڈگری رکھتی ہیں جبکہ انہوں نے بامبے یونیورسٹی سے تغذیہ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاسل کیا۔ وہ1973ء میں لووا آئیں انہیں امریکی شہری ہونے پر فخر ہے اور ان کا احساس ہے کہ کامیابی کی بنیاد عمدہ تعلیم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پچھلے چند ماہ کے دوران ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور رائے دہندوں سے ملاقات کی، مجھے اپنی مہم کیلئے بھرپور حمایت ملی جس پر میرے حوصلے بلند ہوئے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ وہ آئندہ جون میں ڈیموکریٹک کیلئے نامزدگی حاصل کرلیں گی جیسا کہ انتخابات نومبر2014ء میں ہونے والے ہیں۔ اس عہدہ کیلئے جس پراس وقت بروس برالی فائز ہیں سواتی کی دعویداری سے امیدواروں کی تعداد5ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب برالی امریکی سینٹ کی نشست کیلئے کوشاں ہے جو اس وقت ٹام پرکٹ کے قبضہ میں ہے تاہم وہ اب مستعفی ہورہے ہیں ۔ سواتی نے کہاکہ وہ ذراعت، عصری صنعتکاری، ٹکنالوجی اور برقی کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہیں اور یہ سمجھتی ہیں کہ ضلع لووا میں مستقبل میں ان شعبوں میں روزگار کے کئی مواقع دستیاب ہوں گے۔

Nagpur-born Indian-American Swati Dandekar in race for US Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں