ملائم کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ کا کوئی مقدمہ نہیں - سماجوادی پارٹی کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-03

ملائم کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ کا کوئی مقدمہ نہیں - سماجوادی پارٹی کا دعویٰ

Mulayam Singh Yadav
سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے آج دعویٰ کیا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کا کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ان دونوں کے خلاف مقدمہ کی بات بے بنیاد ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں کے معاملہ کی صرف ابتدائی جانچ ہوئی ہے ۔ مقدمہ درج ہونے کی بات غلط ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہم ہر وقت لوک سبھا الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ ہم اپنے امیدواروں کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہماری تیاری پوری ہے۔ رائے بریلی اور امیٹھی سے امیدوار کھڑا کرنے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ کیا آپ لوگ اس معاملہ پر اتنے بیتاب کیوں ہیں۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ سماج وادی پارٹی کا کانگریس سے کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کی پالیسیاں کبھی ملک کی مفاد میں نہیں رہیں۔ ملک کی موجودہ صورتحال پر انہوں نے کہاکہ معاشی حالات بہت خراب ہیں اور ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے جو خطرے کی نشانی ہے ۔ ان حالات کیلئے کانگریس ذمہ دارہے۔ انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ خوابوں میں جینے والی پارٹی ہے۔ دریں اثناء باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے بعدملائم سنگھ کے خلاف آمدنی کے معلوم ذرائع سے زائد اثاثوں کا معاملہ بند کیاجاسکتاہے۔ کیونکہ سی بی آئی کو ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

DA case against Mulayam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں