چین میں تاریخ کا بدترین سیلاب
چین کی تاریخ کے بدترین سیلاب نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ سیلابی ریلہ بند توڑ کر 12 مواضعات کو زیر آب کر گیا۔ صوبے ہی لونگ جیانگ (Heilongjiang) کی سوبین کاؤنٹی میں دریائے سونگ ہوا جیانگ (Songhuajiang) میں آئے سیلاب نے دیہات کا رخ کر لیا جس سے دس ہزار ایکڑ پر زرعی اراضی اور 800 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔
مقامی حکومت نے 12 دیہات کے تقریباً ڈھائی ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ جن علاقوں میں اب تک سیلابی پانی کھڑا ہے وہاں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ گذشتہ دو ماہ سے چین کے کئی صوبے سیلاب کی زد میں ہیں جس کے باعث ہزارہا ایکڑ اراضی تباہ اور ہزاروں افراد بےگھر ہو چکے ہیں۔

Record flooding affects more than 2 million in NE China

گفتگو میں شامل ہوں