سول نیوکلیئر تعاون کا معاملہ - معاہدہ پر دستخط سے قبل مسائل کا تصفیہ ضروری - جاپان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-13

سول نیوکلیئر تعاون کا معاملہ - معاہدہ پر دستخط سے قبل مسائل کا تصفیہ ضروری - جاپان

civil nuclear deal Japan
جاپان نے آج کہا کہ ہندوستان کے ساتھ غیر فوجی نیوکلیائی تعاون کے لئے معاہدہ پر دستخط کرنے سے پہلے متعدد دیرینہ حل طلب مسائل کا تصفیہ کرنا ضروری ہے۔ ہندوستان نے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ عمل ہے اور اس میں وقت لگے گا۔ دونوں ملکوں نے حال ہی میں چوتھے راؤنڈ کے ٹوکیو میں مذاکرات کئے ہیں۔ یہ بات چیت 2010سے معطل پڑی تھی۔ چوتھے راؤنڈ کے مذاکرات میں اس پر غور ہوا کہ ایک ایسا معاہدہ کیاجائے جس کے ذریعہ نیوکلیائی ری ایکٹروں اور ٹکنالوجی کی ہندوستان کو فراہمی کا راستہ ہموار ہوجائے۔ یہاں آج ساتویں راؤنڈ کے ہند۔جاپان تانائی مذاکرات کے بعدایک مشترکہ بیان پر دستخط کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ہند کے دورہ پر آئے ہوئے جاپان کے وزیر اقتصادیات وتجارت و صنعت توشی متشومونیگی اور پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیرمین مونٹیک سنگھ اہلوالیہ نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس میں مذاکرات آسان نہیں بلکہ پیچیدہ نوعیت کے ہیں اور دھیرے دھیرے پیش قدمی ہورہی ہے۔ جاپانی وزیر نے کہاکہ ہم لوگ معاہدہ کو آخری شکل دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے لیکن بہت سے معاملات ابھی تصفیہ طلب ہیں۔ یقین کیاجاتا ہے کہ مجوزہ معاہدہ میں ہندوستان ایک ایسی شق کی مزاحمت کررہاہے جس کی رو سے ہندوستان کے کسی نیوکلیائی ہتھیار کی آزمائشی دھماکے کے بعد ہی معاہدہ منسوخ ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستان یہ بھی چاہے گا کہ اس معاہدہ کے تحت جاپان سے جو نیوکلیائی ری ایکڑ خریدے جائیں گے، ان میں استعمال کئے جانے والے ایندھن کوری پروسیس کرنے کا حق اسے حاصل ہو۔

Several issues hold up civil nuclear deal: Japan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں