Road-clear sign up for Reliance 4G Kolkata Municipal Corp
ریلائنس اور کولکاتا کارپوریشن میں آخر کار آج معاہدہ ہوہی گیا جس کیلئے کام بہت جلد شروع ہوگا۔ آج کولکاتا کارپوریشن کے صدر دفتر میں ریلائنس جی او کی جانب سے ترون جھن جھن والا اور کارپوریشن کے ایم ایم آئی سی صحت اتین گھوش کے رمیان ایک معاہدہ ہوا جو4000کروڑ کا ہے اور اس معاہدے کے مطابق کولکاتا میں 750کیلومیٹر آپٹیکل فائبر کی تنصیب کا کام 4Gکے تحت انجام پائے گا۔ یہ پراجیکٹ اگلے سال مارچ تک مکمل ہوگا۔ اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اتین گھوش نے کہاکہ آج جو معاہدہ کارپوریشن اور ریلائنس کے درمیان ہوا ہے یہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج تک اس سے قبل اتنا بڑا معاہدہ کبھی بھی نہیں ہوا۔ بہر اس معاہدے کی وجہ سے شہر میں ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ اتین گھوش نے مزید کہاکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح سے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس طرح کی پہل کی ہے اس کے بعد شہر میں کم ازکم10ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہونی چاہئے تاکہ شہر میں نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع مل سکیں اور اس طرح سے کولکاتا میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آتی جائے۔ خیال رہے کہ ریلائنس گروپ کی جانب سے کولکاتا کارپوریشن کو یہ پیغام بھیجاگیاتھاکہ وہ شہر کولکاتا میں4Gکی تنصیب کرنا چاہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ پہلے مرحلے میں4000کروڑ کا سرمایہ لگائیں گے۔ اس کے بعد مزیدسرمایہ لگانے کی بھی کمپنی نے خواہش ظاہر کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں