Prof Aqeel Ahmad selected president of AMU urdu department
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اردو کے صدر پروفیسر محمد زاہد کے عہدہ کی3سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد آج شعبہ کے سینئر استاد پروفیسر عقیل احمد نے چارج سنبھال لیا ہے ۔ اس موقع پر پروفیسر محمد زاہد نے شعبہ کے جملہ ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ3سال میں شعبہ میں جو کارہائے نمایاں انجام دیئے گئے ہیں ان میں سبھی کا تعاون شامل رہاہے تب ہی اتنے اہم کام انجام پاسکے ہیں۔ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ اردو نہ صرف ہندستان میں بلکہ دنیا بھر میں اہمیت کاحامل ہے جس میں اردو دنیا کی نامور علمی و ادبی ہستیاں بطور صدر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ جن میں سجاد حیدریلدرم، رشید احمد صدیقی، آل احمد سرور، خورشید الالسلام، قاضی عبدالستار، شہریا، اصغر عباس، قاضی افضال حسین، ابولکلام قاسمی و دیگر اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔ جنہوں نے اردو ادب کے میدان میں نمایاں کارنامے انجام دے کر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اردو کا سربلند کیا اور شعبے کی ترقی و توسیع کے لئے خدمات انجام دیں۔ اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے پروفیسر محمد زاہد نے اپنے تین سالہ چیرمین شپ کے دوران شعبے میں اکیڈمک ترقی و توسیع سے متعلق متعدد کام انجام دیئے جس میں یونیورسٹی کے گریجویشن کورسز میں اردو زبان کو لازمی قرار دینے کے ساتھ اس کے نمبرات کو ڈیویزن میں شامل کرانے اور اس مضمون میں 75فیصد حاضری کولازمی کئے جانے کا تاریخی فیصلہ انہیں کی تحریک پر وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ نے لیا۔ اسی کے ساتھ شعبہ اردو میں اپنے اولین دور میں اردو ایڈوانسڈ اسٹڈی سنٹر کا قیام اور آخری دور میں کمپیوٹر لینگویج لیب کا اہم کام انجام دیا جس سے اردو طلباء نہ صرف علمی طورپر مستفید ہوں گے بلکہ نئی دنیا کے تقاضوں کو بھی سمجھ سکیں گے۔ دوسری جانب بیرونی ممالک کے طلباء کیلئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اردو کی تعلیم کیلئے فضا سازگار بنانے کی نہ صرف کوشش کی بلکہ اس کیلئے انہوں نے عملی طورپر اقدامات بھی کئے ۔ ترکی اور دیگر ممالک کے طلباء اور استنبول ترکی یونیورسٹی کے اصرار پر انہوں نے غیر ملکی طلباء کی اردو میں تعلیم و تربیت کیلئے شعبہ میںShort Terms Courseشروع کرانے کی تجویز یونیورسٹی انتظامیہ کے سپرد کی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں