فساد متاثرین مسائل پر مودی سے تبادلہ خیال کی حبیب اللہ کو توقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-02

فساد متاثرین مسائل پر مودی سے تبادلہ خیال کی حبیب اللہ کو توقع

Wajahat-Habibullah Narendra-Modi
قومی اقلیتی کمیشن کے صدرنشین وجاہت حبیب اللہ جنہیں ماضی میں کئی مرتبہ نریندر مودی سے ملاقات میں ناکامی ہوئی نے بتایاکہ توقع ہے کہ وہ دیگر مسائل کے علاوہ 2002ء فسادمتاثرین کی بازآبادکاری پر چیف منسٹر گجرات سے تبادلہ خیال کریں گے انہوں نے بتایاکہ قبل ازیں مودی سے ملاقات کی کوشش کی تھی تاہم بعض وجوہات کی بناء پر ملاقات نہیں کرسکے انہوں نے بتایاکہ وہ مودی سے ملاقات کی دوبارہ کوشش کررہے ہیں۔ عنقریب ان سے ملاقات متوقع ہے حبیب اللہ نے بتایاکہ مودی کے ساتھ جنمسائل پر وہ تبادلہ خیال کے خواہاں ہیں ان میں 2002ء فساد متاثرین کی بازآبادکاری، اقلیتی طلباء کیلئے اسکالرشپس اور گجرات میں پارسیوں اور سکھوں کو درپیش مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اقلیتی طبقات کے طلباء کیلئے سنٹرل پری میٹریکلویشن پر حکومت گجرات کا اعتراض ایک اہم مسئلہ ہے جس پر وہ مودی کے ساتھ تبادلہ خیال کے خواہاں ہیں۔ گجرات میں مرکزی وزارت اقلیتی امور کی تجویز کردہ اسکیم پر عمل آوری سے انکار کرتے ہوئے اسے امتیازی قرار دیاگیاتھا۔ ریاستی حکومت نے بتایاکہ اسکیم مذہب پر مبنی ہے جبکہ مرکز ریاست کو اسے امتیازی قرار دیاگیاتھا۔ ریاستی حکومت نے بتایاکہ اسکیم مذہب پر مبنی ہے جبکہ مرکز ریاست کو اسے روبہ عمل لانے پر مجبور نہیں کرسکتاہے۔ اس نے یہ بھی بتایاکہ بلالحاظ مذہب و ملت تمام غریب طلباء کیلئے ریاست میں مماثل اسکیم روبہ عمل لائی جارہی ہے ۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر تصفیہ ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ہم اقلیتوں کی فہرست میں پارسیوں کی شمولیت کے مسئلہ اور گجرات میں سکھ کسانوں کے اندیشوں کو چیف منسٹر سے رجوع کریں گے ۔ انہوں نے تاہم 2002ء فسادات کے دوران جن مساجد کو نقصان پہنچایا ہے ان کی مرمت کیلئے حکومت گجرات کی اسکیم کے اعلان کے منصوبے کی رپورٹس پر تبصرہ سے انکار کردیا۔ محکمہ آثار قدیمہ کے زیر انتظام مساجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے کشادگی پر انہوں نے بتایاکہ ہم نے اس مسئلہ کو وزارت ثقافت اور محکمہ آثار قدیمہ سے رجوع کیا ہے جبکہ محکمہ آثار قدیمہ کو مماثل مساجد کا جائزہ عمل میں لانا ہوگا۔ محکمہ کی جانب سے تاحال رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے ۔

Wajahat Habibullah hopes to meet Narendra Modi to discuss riot victims' issues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں