آصف علی زرداری سبکدوش ۔ گارڈ آف آنر پیش کیا گیااسلام آباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-09

آصف علی زرداری سبکدوش ۔ گارڈ آف آنر پیش کیا گیااسلام آباد

President Zardari retired With guard of honour
پاکستان کی66 سالہ سیاسی تاریخ کے سنہرے دور میں صدر آصف علی زرداری نے آج اپنی پانچ سالہ معیاد کی تکمیل کے بعد سبکدوش ہوگئے جس کے بعد ہندوستان میں پیدا ہونے والے ممنون حسین کو صدارت پر فائز ہونے کیلئے راہ ہموار ہوگئی۔ پہلے منتخب صدر ہیں اپنی دستوری معیاد کی تکمیل کی اور ان کی جگہ پاکستان کی تاریخ میں منتخب شخصیت اس عہدہ کا جائزہ لے گی۔ زرداری کی سبکدوشی کے وقت گارڈ آف آنر پیش کیاگیا اس تقریب میں وزیراعظم اور تینوں فوج کے سربراہوں نے شرکت نہین کی تاہم نواز شریف نے اس ہفتہ کے اوائل میں زرداری کے لئے سرکاری طورپروداعی ظہرانہ کا اہتمام کیاتھا اور پاکستان میں جمہوریت کے پرچم کو لہرائے رکھنے کے لئے ان کی ستائش کی تھی۔ 58سالہ زرداری سبکدوشی کے بعد لاہور کیلئے روانہ ہوگئے جہاں توقع ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے احیاء کیلئے کام کریں گے۔ ان کی پارٹی کو مئی میں منعقدہ عام انتخابات میں ہزیمت کا سامنا کرناپڑاتھا۔ زرداری نے گذشتہ شب ایوان صدر میں اپنے عملے کوالوداعی عشائیہ دیا۔ اس موقع پر اظہا رخیال کرتے ہوئے انہوں نے عزت ووقار کے ساتھ آئینی مدت کی تکمیل اور عہدے سے سبکدوشی پر مسرت کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے کہاکہ انہوں نے تمام فیصلے ملک کے مفاد میں کئے اور اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔آئینی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد آصف علی زرداری کے خلاف درج ان مقدمات کادوبارہ سے کھل جانے کا امکان ہے جن میں صدارتی استثنیٰ کی وجہ سے پانچ سال تک کوئی عدالتی کاروائی نہیں ہوسکی تھی۔ آصف علی زرداری کے عہدہ صدارت کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس میں کہاگیاہے کہ مئی 2011ء میں صوبہ خیبر پختون خواکے شہر ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی افواج کی کاروائی سے متعلق آصف علی زرداری پہلے سے آگاہ تھے لیکن انہوں نے پاکستانی افواج کو اس سے آگاہ نہیں کیاتھا۔

With guard of honour, President Zardari steps down

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں