Provincial government wants Pakistan doctor who helped track Osama Bin Laden shifted
اسامہ بن لادن کی تلاش میں سی آئی اے کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو شدت پسند عسکریت پسندوں کی جانب سے دی جانے والی موت کی دھمکیوں کے پیش نظر پاکستان کی صوبائی خیبر پختونخواہ حکومت نے وفاقی حکام سے کہاہے کہ ڈاکٹر کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ صوبائی حکومت نے وفاقی عہدیداروں کو گذشتہ ہفتہ ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ڈاکٹر کو تحویل میں لینے ایک حکمت عملی کو قطعیت دینے پر زور دیاگیا، جس نے اسامہ بن لادن کے ٹھکانہ کی ایبٹ آباد میں امریکی ایجنسی کی مدد دی تھی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو فی الحال پشاور کی مرکزی جیل میں رکھا گیاہے۔ حالیہ عرصہ میں جیل پر کئے گئے حملہ کے پس منظر میں یہ قدم اٹھایاگیاہے، جس کیلئے آفریدی کے وکلاء نے بار بار درخواست کی ہے۔ پشاور کی سنٹرل جیل میں تقریباً 3000 قیدی ہیں جن کے منجملہ 250پردہشت گرد حملوں کا الزام ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں