پاکستان میں طاقتور زلزلہ - 80 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-25

پاکستان میں طاقتور زلزلہ - 80 ہلاک

جنوب مغربی پاکستان میں آج 7.7شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا جس سے 80افراد ہلاک اور مزید 80زخمی ہوگئے۔ حکام نے کہاکہ مزید کئی افراد منہدمہ مکانات کے ملبہ کے نیچے پھنسے ہوسکتے ہیں۔ نیم فوجی دستے فرنٹیئر کاپس بلوچستان کے ترجمان نے بتایاکہ زلزلہ سے اب تک کم ازکم 80 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ زلزلہ بلوچستان صوبہ کے اروان ضلع میں آیا۔ تقریباً80 زخمیوں کو جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں خضدار کے سیول ہاسپٹل لایاگیا۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لے یہ بات بتائی۔ چیف منسٹر بلوچستان عبدالملک نے متاثرہ بہواران علاقہ میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔ زلزلہ کا مبدا آواران سے 69 کیلو میٹر دور تھا جس کی شدت امریکی جیالوجیکل سروے میں ریچر پیمانہ پر 7.4 ریکارڈ کی لیکن بعد میں اس نے اس کی شدت7.8بتائی۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے زلزلہ کی شدت7.7بتائی ہے جو شام4:29بجے آیا۔ اس کے بعد 5.4 اور 5.2 شدت کے مابعد جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ کے مطابق زلزلہ زیادہ گہرائی میں نہیں تھا صرف23کیلومیٹر کی گہرائی میں آنے والا زلزلہ شدت کاسمجھا جاتاہے تاہم گھنی آبادی نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصانات کم ہونے کا امکان ہے ۔ زلزلہ کے جھٹکے، کراچی، حیدرآباد، لارڈکانہ اور صوبہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور، راولپنڈی ار اسلام آبادمیں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ تقریباً ایک منٹ تک رہا جس کی وجہ سے عوام خوف کے عالم میں عمارتوں سے نکل پڑے۔ زلزلہ ایسے وقت آیا جب لوگ اپنے دفاتر میں مصروف تھے۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات میں کہاگیاکہ پاکستان مین آئے زلزلہ کے جھٹکے دہلی، راجستھان، مہاراشٹرا اور جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں محسوس کئے گئے۔

Powerful earthquake kills 80 in Pakistan, creates new island in sea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں