پا پولر فرنٹ آف انڈیا کے وفد کی مظفر نگر فساد متاثرین سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-17

پا پولر فرنٹ آف انڈیا کے وفد کی مظفر نگر فساد متاثرین سے ملاقات

Popular Front of India Leaders visit Muzaffarnagar riot victims
مظفر نگر کے قرب وجوار کے مسلمانوں نے مدینہ کے انصار کی تاریخ دہرا دی ہے، جنہوں نے مکہ سے محمد ﷺ کے ساتھ مدینہ آئے مہاجرین کو پناہ دی تھی۔ ای ابوبکر

پاپو لر فرنٹ آف انڈیا کے چیرمین کے ایم شریف کی قیادت میں ایک وفد نے مظفر نگر فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اور 16ستمبر کو فساد متاثرین جو اپنے گھروں سے دور مختلف دیہاتوں میں پناہ گزین کے طور پر رہتے آرہے ہیں ان متاثرین سے ملاقات کی۔ اس وفد میں پا پو لرفرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری او ایم اے سلام ، قومی ایگریکیٹیو کونسل اراکین ای ایم عبد الرحمن ، محمد روشن، مغربی یوپی کے صدر مولانا محمد شاداب، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے سابق قومی صدر ای ابوبکر،قومی سکریٹریٹ اراکین ،ایم کے فیضی، نوشاد پوناکل اور آل انڈیا امامس کونسل کے قومی نائب صدرمولانا افتخار اللہ شریک تھے۔ پا پولر فرنٹ آف انڈیا کے اس وفد نے فساد متاثرین علاقوں کا دورہ کیا اوروفد کو مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے متاثرین نے بتا یا کہ کس طرح فرقہ وارانہ منافرت رکھنے والے ہجوم نے ان کے ساتھ سلوک کیا تھا ۔ متاثرین نے بتا یا کہ خود ان کے پڑسیوں نے بیرونی علاقوں کے لیڈروں کی ایماء پر ان پر مظالم ڈھائے۔ وفد کے اراکین نے پناہ گزین کیمپوں اور دیہی علاقوں کے مقامی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جو ان بدقسمت اور مظلوم متاثرین کو پناہ گزین کیمپوں میں پناہ دے رکھے ہیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق مہلوکین کی تعداد جبکے صرف48بتائی گئی ہے، لیکن متاثرین سے حاصل کئے گئے رپورٹ کے مطابق مہلوکین کی تعداد 200کے قریب ہے، اور بد قسمتی سے لاپتہ افراد کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے اور انہیں تلاش کرنے کے بعد مہلوکین کی تعداد 400تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔ اسی طرح اپنے گھروں سے دوسرے علاقوں کو جانے پر مجبور کئے گئے پناہ گزین کے تعلق سے ضلعی انتظامیہ نے جو اعداد وشمار بتائے ہیں وہ بھی حقائق سے بہت دور ہیں۔ وفد کے سروے کے مطابق فی الحال تقریبا 70ہزار سے زائد پناہ گزین مختلف مقامات اور گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ متاثرین کو تقریبا 60مقامات پر عارضی طور پر پناہ دیا گیا ہے۔ اور یہ انتظامات حکومت نے نہیں بلکہ مقامی محلہ، مسجد اور مدرسہ کمیٹیوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ وفد نے ان خاندانوں کی ستائش کی جنہوں نے اپنے بھائی بہنوں کو اپنے گھروں میں جگہ دیکر پناہ دے رکھا ہے۔ نانگلا ویلیج پنچایت ہال جہاں تقریبا 600سے زائد پناہ گزین پناہ لیے ہوئے ہیں، اس کیمپ میں پناہ لیے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ، ایس ڈی پی آئی کے سابق قومی صدر ای ابوبکر نے کہا کہ یہاں کے مقامی لوگوں نے متاثرین جو ان سے پناہ مانگ کر یہاں آئے ہیں ان کو پناہ دیکر ایک عظیم کام کیا ہے۔ یہاں کے مسلمانوں نے مدینہ کے انصار کی تاریخ دہرا دی ہے، جنہوں نے مکہ سے محمد ﷺ کے ساتھ مدینہ آئے مہاجرین کو پناہ دی تھی۔ وفد نے مسلم اکثریتی آبادی والے جولا گاؤں کے پناہ گزین کیمپ کے منتظمین اور پناہ گزین سے بھی بات چیت کی، جہاں متاثرین بڑی تعداد میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ تقریبا 15ہزار افراد جن کو ان کے گھروں سے بھگا دیا گیا تھا، وہ اس گاؤں میں آکر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اس گاؤں کے بزرگ رہنما اور مقامی نوجوان پناہ گزین کے خدمت میں لگے ہوئے ہیں اور متاثرین کو مقامی مسلم خاندانوں کے گھر میں مہمانوں کے طور پر بھیجنے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ پناہ گزین کیمپ میں مقامی رہنماؤں کے طرفسے انتظام کئے گئے ایک جائزہ نشست میں پا پو لر فرنٹ آف انڈیا کے چیرمین کے ایم شریف نے فسادات سے متاثرافراد کے لیے تنظیم کی طرف سے کئے جانے والے سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کے تنظیم کے رضاکاروں نے پناہ گزین کے بنیادی ضروریات کا سروے کرلیا ہے، اور اس سروے کے مطابق امدادی سرگرمیوں کو فوری طور پر شروع کردیا جائے گا۔ پا پو لرفرنٹ آف انڈیا کے چیرمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرین اس وقت سخت خائف ہیں، اور اپنے گھروں کو دوبارہ لوٹنے کے بارے میں سوچنے تک سے قاصر ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرین کو تحفظ فراہم کرے اور مجرموں کے ٹولیوں کے جانب سے قبضہ کئے گئے متاثرین کے گھروں اور گاؤں کو واپس دلانے کے اقدامات کرے ، اور متاثرین کو ان کے ہی گھروں میں تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے۔ وفد میں شامل پا پولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری او ایم اے سلام نے مجرموں کو کیف کردار تک پہنچانے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی اہمیت پر زور دیا اور متاثرین سے وعدہ کیا کہ مجرموں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کرنے کے لیے تنظیم کی جانب سے اڈوکیٹ کی ایک تعاون ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ پا پو لر فرنٹ کے مرکزی سکریٹریٹ اراکین اسی دن دہلی میں اپنے ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، اور امدادی سرگرمیوں کے تعلق سے ایک تفصیلی خاکہ تیار کیا گیا ۔ اور سکریٹریٹ نے مظفر نگر فساد متاثرین کے لیے ایک امدادی کمیٹی اور رضاکاران کمیٹی کی تشکیل دی گئی اور مذکورہ ٹیموں کو مظفر نگر فساد متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں پر معمور کردیا گیا ہے۔

Popular Front of India Leaders visit Muzaffarnagar riot victims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں