شام پر سہ روزہ بمباری کیلئے پنٹگان کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-09

شام پر سہ روزہ بمباری کیلئے پنٹگان کا منصوبہ

Pentagon planning 3-day long attack on Syria
پنٹگان ابتدائی منصوبہ کے برعکس زیادہ وقفہ تک شام پر تین روزہ شدید میزائل حملہ کی تیاری کررہاہے جبکہ ابتدائی حملوں میں جن نشانوں پر ضرب نہیں لگائی جاسکے گی ان پر بعدازاں مزید حملے کئے جائیں گے۔ ایک سرکردہ اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ بات بتائی۔ تین روزہ وقفہ پر محیط شدید حملوں کی منصوبہ بندی سے وائٹ ہاؤز اور پنٹگان کے اس بڑھتے تاثر کا اظہار ہوتاہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی افواج کو اقل ترین نقصان پہنچانے کیلئے مزید اسلحہ کی ضرورت ہے جبکہ بشار الاسد کی افواج گذشتہ دو ہفتوں کے دوران بہت منتشر ہوگئی ہیں۔ لاس اینجلس ٹائمس رپورٹ میں امریکی عہدیداروں کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ہے۔ دو امریکی فوجیوں نے بتایاکہ وائٹ ہاؤز نے ابتدائی فہرست میں 50سے زائد یااتنے ہی نشانوں کو شامل کرنے ایک توسیع شدہ نشانہ فہرست کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔ اس کے نتیجہ میں پنٹگان کے منصوبہ بند مشرقی بحیرہ روم میں اس وقت طلایہ گردی کرنے والیپانچ جنگی جہازوں کے علاوہ فضائیہ کے بمبارطیاروں کے استعمال کاجائزہ لے رہے ہیں تاکہ ساحل سے سینکڑوں میل دور زمین سے زمین پر ضرب لگانے والے اور کروز میزائلس کو داغا جاسکے جبکہ یہ شامی دفاعی فوج کے حملہ کے دائرہ کار سے پوری طرح باہر ہیں۔ اخبار نے منصوبہ بندی سے واقف ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ متعدد حملے ہوں گے جبکہ ہر محلہ کے بعد جائزہ لیاجائے گا۔

US Pentagon planning intense, three-day long attack on Syria: Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں