آسٹریلیا کے عام انتخابات میں ٹونی ایبٹ کی فتح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-09

آسٹریلیا کے عام انتخابات میں ٹونی ایبٹ کی فتح

Tony Abbott wins Australia election
آسٹریلیا میں سنیچر کے روز ہوئے عام انتخابات میں اپوزیشن روشن خیال قومی اتحاد کو اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ مسٹر ٹونی ایبٹ کی قیادت روشن خیال قومی اتحاد کی6سال بعد پھراقتدار میں واپسی ہوئی ہے ملک کی150سیٹوں والی پارلیمنٹ میں اتحاد کو88سیٹیں ملی ہیں جبکہ حکمراں لیبر پارٹی کوصرف57سیٹیں ملی ہیں۔ موجودہ وزیراعظم کیون رڈ نے پہلے ہی شکست تسلیم کرلی ہے۔ مسٹر ایبٹ کی قیادت میں ملک کی نئی حکومت جلد ہی تشکیل دی جائے گی۔ مسٹر ایبٹ نے کہاکہ وہ ملک کو قابل اعتماد اور ایماندار حکومتدیں اور معاشی کساد بازاریسے ملک کو باہر نکالنے کیلئے کام کریں گے۔مسٹر رڈ نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ آج کی رات ملک بھر میں لیبر حامیوں کا دل بھاری ہوگا۔آپ کے لیڈر کے طورپر میں اس ہار کی ذمہ داری قبول کرتاہوں۔

Australia: Tony Abbott wins general election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں