سائیکل پر پابندی ہٹانے کیلئے ممتا کو میدھا کا خط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-13

سائیکل پر پابندی ہٹانے کیلئے ممتا کو میدھا کا خط

mamata Benerjee and medha Patkar
جانی مانی سماجی کارکن میدھا پاٹکر نے خط لکھ کر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے اپیل کی ہے کہ وہ کولکاتہ میں سائیکلو چلانے پر لگی پابندی ہٹائیں۔ میدھا نے ممتا کو لکھے گئے خط میں کہا ہیکہ سائیکل چلانے پرپابندی کا فیصلہ غریبوں اور ایسے کاروباری لوگوں کے خلاف ہے جو روزی روٹی کیلئے ٹرانسپورٹ کے طورپر اس سستے ذریعہ پر انحصار کرتے ہیں۔ میدھا نے ممتا سے کہاہے کہ وہ یہ جان کر حیرت میں ہیں کہ کولکاتا ٹریفک پولیس نے حال ہی میں شہر کے174بڑے اور چھوٹے سڑکوں پر سائیکل، تانگا، رکشہ، ٹرائی سائیکل اور غیر موٹر ٹرانسپورٹ کے ذرائع پر پابندی کا فرمان جاری کیاہے۔ ٹرانسپورٹ کے ان ذرائع پر لگی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نرمدا بچاؤ تحریک کے رہنما میدھا نے کہاکہ یہ ایک ایسا قدم ہے جو غریبوں اور کاروباری طبقے کے خلاف ہے ۔

Medha Patkar writes to Mamata for revocation of ban on cycling

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں