نیلم جہلم منصوبہ - سعودی عرب 100 ملین ڈالر اضافی قرض فراہم کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-27

نیلم جہلم منصوبہ - سعودی عرب 100 ملین ڈالر اضافی قرض فراہم کرے گا

سعودی عرب پاکستان کو نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبے کے لیے اضافی 100 ملین ڈالر کا قرض نرم شرائط پر فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ توانائی کی پیداوار اور معیشت کے مختلف شعبوں کو توانائی کی فراہمی کے لیے لگایا گیا ہے جس سے ایک طرف آمدنی میں اضافہ ہوگا اور علاقائی غربت میں کمی واقع ہوگی اور دوسری طرف توانائی مہیا ہونے سے مقامی لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔
پریس ریلیز کے مطابق یہ معاہدہ حکومت پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان ہوا ہے۔ معاہدے پر پاکستان کی طرف سے معاشی امور ڈیویژن کی سکریٹری نرگس سیٹھی اور ایس ڈی ایف ڈی کے وائس چئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر انجینئر یوسف ابراہیم الباسم نے دستخط کیے۔
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے اضافی قرض کے معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان میں 11 ترقیاتی منصوبوں کے لیے سعودی فنڈ کی رقم 578 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Pakistan borrows additional $100m for Neelum Jhelum project from Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں