گنیش چتورتھی کے پیش نظر پولیس لا اینڈ آرڈر پر چوکس رہے -چیف منسٹر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-11

گنیش چتورتھی کے پیش نظر پولیس لا اینڈ آرڈر پر چوکس رہے -چیف منسٹر

چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی ، دوسرے سینئر عہدیداروں اور پولیس عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گنیش چتورتھی تہوار کے پیش نظر بالعموم ریاست اور بالخصوص دونوں شہروں میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر چوکس رہیں۔ انہوں نے کہاکہ متبادل انتظامات کرنے کے علاوہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جائے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ اے پی این جی اوز کی ہڑتال اور احتجاجوں کے پیش نظر ہنگامی خدمات کو تیار رکھا جانا چاہئے۔ چیف منسٹر نے ہدایت کی کہ تمام حساس علاقوں کی تلاشی لیتے ہوئے ان تمام مقامات پر سخت سیکوریٹی کے انتظامات کئے جائیں اور لااینڈ آرڈر کی برقراری میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاناچاہئے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہاکہ وہ شہر کی 24گھنٹے نگرانی کریں۔

Don't compromise on law and order, CM tells officials

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں