دنیا کی 200 اعلیٰ یونیورسٹیز میں ہندوستان سے ایک بھی ادارہ کا نام نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-11

دنیا کی 200 اعلیٰ یونیورسٹیز میں ہندوستان سے ایک بھی ادارہ کا نام نہیں

universities of india
امریکہ میں قائم مساشسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی(ایم آئی ٹی) اور ہارورڈ یونیورسٹی کو دنیا کی200اعلیٰ یونیورسٹیز کی فہرست میں بالترتیب پہلا اور دوسرا مقام حاصل ہوا ہے جبکہ اس فہرست میں ہندوستان کے کسی بھی تعلیمی ادارہ کانام نہیں ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی(آئی آئی ٹی) دہلی کانمبر200یونیورسٹیز کے بعد کے نمبرات میں شامل ہے اور ملک کے اس مشہور ادارہ کا نمبر222 ہے جبکہ سال گذشتہ یہ نمبر212تھا۔"کیوایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگس"(کیو ایس ڈبلیو یو آر) کی جاری کردہ فہرست میں یہ بات بتاء گئی۔ اس فہرست میں امریکی یونیورسٹیز کا غلبہ ہے ۔ ایم آئی ٹی کو پہلا مقام اور ہارورڈ یونیورسٹی کو دوسرا مقام ملاہے جبکہ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کو تیسرا مقام حاصل ہواہے۔ کیو ایس ڈبلیو یو آر کے انتہائی جامع عالمی جائزہ کے حصہ کے طورپر 800 اہم اداروں کی سالانہ درجہ بندی کی گئی ہے۔ 800 کی اس فہرست میں ہندوستان کے11آئی آئی ٹی ادارے شامل ہیں جن کا نمبر قوسین میں دیاگیا ہے آئی آئی ٹی ممبئی(233)، آئی آئی ٹی کانپور(295)، آئی آئی ٹی مدراس(313) اور آئی آئی ٹی کھڑک پور (346)۔کیو ایس ڈبلیو یو آر کے صدر شعبہ ریسرچ بین ساوٹر نے کہاکہ "ہندوستانی اداروں کی جامع کارکردگی، اعلیٰ تعلیمی نظام کو بین الاقوامی بنانے کی ،ہندوستان کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ تاہم یہ بات واضح ہے کہ اگر ہندوستان عالمی درجہ بندی میں اعلیٰ اور مزید ممتاز مقام حاصل کرنا چاہتاہے تو اس کو مزید کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی ملک میں جہاں تعلیم کو تمام امور پر مقدم رکھاجاتاہے اور ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو قابل رشک مقام دلانے کی مسابقت ہوتی ہے تو ایسے میں طلباء کیلئے ضروری ہے کہ وہ اندرون ملک یونیورسٹیز میں وسیع تر مسابقت کریں۔ بحالت موجودہ کیو ایس ڈبلیو یو آر ، ایک پائلٹ رینکنگ پراجیکٹ میں ہندوستانی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کررہاہے۔ مذکورہ پراجیکٹ"برکس " ممالک کیلئے ہے ۔ جاریہ سال کے اواخر میں یہ پراجیکٹ لانچ کیاجائے گا۔ سالانہ درجہ بندی میں مضامین کے رینج، ریسرچ کے نتائج اور تعلیمی مقبولیت کوملحوظ رکھاجاتاہے۔ بین الاقوامی سطح پر3ہزار ادارے اپنی تفصیلات پیش کرتے ہیں۔ ایشیاء کی 50اولین یونیورسٹیز کی فہرست میں آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی بمبئی، بالترتیب38اور29ویں نمبر پر ہیں۔ آئی آئی ٹی کانپور کانمبر51اور آئی آئی ٹی رورکی کانام 66ہے۔ ایشیائی ممالک کی یونیورسٹی درجہ بندی میں ہانگ کانگ یونیورسٹی آف ٹکنالوجی سرفہرست ہے جس کے بعد چین ، جاپان اور کوریا کے ادارے ہیں۔

Indian universities fail to feature in world`s top 200

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں