تلنگانہ میں ملازمتیں نہ ملنے سے تعلیم یافتہ طبقہ بیرون ملک منتقل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-02

تلنگانہ میں ملازمتیں نہ ملنے سے تعلیم یافتہ طبقہ بیرون ملک منتقل

Telangana Resource Center 85th talk on NRI role in Reconstruction of Telangana at Chandram
تلنگانہ ریاست کی تشکیل جدید میں غیر مقیم ہندوستانیوں کے رول کے عنوان سے تلنگانہ ریسورس سنٹر کا85واں مذاکرہ چندرم میں منعقد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ حامی دانشوروں اور عنوان سے معتلق سرگرم تنظیموں کے ذمہ داران نے کہاکہ تلنگانہ کے نوجوان جو روزگار کی تلاش میں بیرونی ممالک میں زندگی گذاررہے ہیں ،کی قربانیوں کو قابل ستائش قرار دیا اور کہاکہ علاقہ تلنگانہ میں ملازمتوں کے مواقع ناملنے کے سبب یہ قابل اور تعلیم یافتہ طبقہ بیرونی ممالک میں مقیم ہونے پر مجبور ہوگیاہے انہوں نے کہاکہ معاشی طورپر پسماندہ تلنگانہ کے نوجوان تعلیم حاصل کرنے میں تو کامیاب ہوگئے مگر اعلیٰ تعلیم کے کم ہی مواقع انہیں مل سکے۔ مذاکرے سے مخاطب تلنگانہ کے دانشوروں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بیرونی ممالک پہنچ کر یہاں کے نوجوانوں نے اپنی قابلیت کو منوایا۔ دانشورانِ تلنگانہ نے مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ نوجوان طبقہ جو بیرونی ممالک میں اپنی قابلیت اور ہنر سے نہ صرف تلنگانہ بلکہ ملک کی پہچان کررہا ہے وہ طبقہ خطہ تلنگانہ کی ترقی کا بے چینی سے انتظار کررہاہے۔ مسٹر ڈی پی ریڈی صدر تلنگانہ ڈیولپمنٹ فورم نے مذاکرے کی صدارت کی۔ جبکہ محمد جاوید ٹی ڈی ایف سنگاپور، رمنا ریڈی این آرآئی، ایس بالامنی ٹی ڈی ایف کینڈا، جی ریڈی ٹی ڈی ایف یو کے، لکشمن چیلا ای سی ممبر ڈی ایف یو ایس اے ، کے سرینواس راؤ نائب صدر ٹی ڈی ایف یو ایس اے، پی گڈم سابق چیرمین ٹی ڈی ایف یو ایس اے، جی گوپا ل ریڈی یو ایس اے کے علاوہ بیرونی ممالک میں مقیم تلنگانہ حامیوں نے بھی بذریعہ فن اس مذاکرے سے خطاب کیا۔

NRI Role in Reconstruction of Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں