گجرات فسادات بدبختانہ - نریندر مودی پر الزام نامناسب - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-02

گجرات فسادات بدبختانہ - نریندر مودی پر الزام نامناسب - راج ناتھ سنگھ

rajnath Singh and modi
گجرات کے 2002ءکے فسادات کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اس واقعہ کے لیے ریاستی چیف منسٹر نریندرمودی کو موردالزام ٹہرانا حق بجانب نہیں ہے اور کانگریس اور چند دیگر پارٹیوں پر ملک کو مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔ ہماری ایک ریاست گجرات ہے، میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ایک بدبختانہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ایسا کون شخص ہے جو اس بات سے اتفاق نہ کرے کہ یہ واقعہ بدبختانہ تھا جس کیلئے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی پر اس کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مودی کے ساتھ ان کی شخصی بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے ان کے چہرے کے تاثرات پڑھنے کی کوشش کی ہے۔ وہ انتہائی غمگین نظرآرہے تھے ۔ عوام کو ہوکیا گیا ہے کہ یہ سیاست ہے؟ بی جے پی صدر نے ان الزاما ت کا حوالہ دیا کہ مودی کوفسادات کے پیچھے کار فرماقرار دیاجارہا ہے۔ وہ بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کی قومی عاملہ کے اجلاس کے افتتاحی سشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ ریاستوں کے مسلمانوں سے یہ سوال کریں کہ آیاانہوں نے بی جے پی کے اقتدار کے تحت کوئی امتیازمحسوس کیا۔ سنگھ نے اس موقع کو برطانوی حکمرانوں کی عوام کو تقسیم کروکی پالیسی اپنا نے کیلئے کانگریس پر نکتہ چینی کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے استفسار کےا کہ آےا کانگرےس نے برطانویوں کی کسی دیگر پالیسی کو بھی اپنایا ہے۔ وہ صرف ان کی عوام کو تقسیم کے بیجبونے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بی جے پی کے لیے کام کرنے والے اقلیتی طبقہ کے ارکان کو دیگر پارٹیوں کی جانب سے تخلیق کردہ ادراک کی وجہ سے عوام میں پارٹی کی پالیسیوں کی تشہیر میں مشکل پیش آرہی ہے کہ پارٹی مسلمانوں کو اپنے ساتھ لینے کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادراک حقیقت سے بعید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسی سیاست میںملوث نہیں ہیں۔ راج ناتھ سنگھ کے مودی پر یہ تبصرے پارٹی لیڈرارون جیٹلی کی جانب سے یہ کہے جانے کے بعد کہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار کے مسئلہ پر کوئی تنازعہ نہیں ہونا چاہئے منظر عام پر آئے ہیں۔ جیٹلی نے کہا کہ یہ تنازعہ ایک ہٹ وکٹ کے مترادف ہوگا اور اس کے بدلے میں آئندہ عام انتخابات میں بڑی اپوزیشن پارٹی کی شکست کے لیے واحد امکانی سبب ہوگا۔

Gujarat riots unfortunate; unfair to blame Modi: Rajnath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں