اردو کو روزگار سے جوڑنے کی ضرورت - پلم راجو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-05

اردو کو روزگار سے جوڑنے کی ضرورت - پلم راجو

اردو کو روزگا رکے ساتھ جوڑنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر فروغ انسانی وسائل ایم پلم راجو نے کہاکہ اسکول کے نساب میں زبان کو بھی لازمی طورپر جگہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے طلباء جو اردو میں اپنی تعلیم حاصل کررہے ہی، کیلئے عوامی اور خانگی شعبوں میں روزگار کے مواقع پید اکرنے کی ضرورت ہے ۔ اردو کے فروغ کیلئے منعقدہ عالمی کانفرنس کے موقع پر راجو نے کہا’’خانگی اور سرکاری اسکولس میں کئی زبانیں پڑھائی جاتی ہیں اور ایسے میں اردو کو بھی نصابی زبان میں جگہ دی جانی چاہئے۔‘‘ اس کے علاوہ پرنٹ میڈیا، تجارتی گھرانوں اور تفریحی صنعت کو اپنے تجارتی اور معاشی مقاصد کے حصول کیلئے اردو زبان میں موجود علمی ذخیرہ سے استفادہ کرنا چاہئے۔‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا متعلقہ وزارت اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے کیا منصوبہ رکھتی ہے ، تو پلم راجو نے کہاکہ جہاں تک خانگی مدارس کا سوال ہے تویہ اپنی پسند کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’کیندریاودیالیہ جیسے ہمارے مدارس میں ہم نے احکامات جاری کررکھے ہیں۔ اگر ایک زبان سیکھنے کے لئے 10تا12طلباء بھی موجود ہوں تو انہیں یہ زبان سکھائی جانی چاہئے اور انہیں ایک اساتذہ کو بھی فراہم کیاجائے گا اور اس کے لئے ہم مواقع پیدا کررہے ہیں۔‘‘ اس موقع پر وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہاکہ اردو کو فروغ دینے کیلئے کئی امکانات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ ان امکانات کو ایسے انداز میں فروغ دیاجانا چاہئے کہ عوام میں یہ رائے ہموار ہوسکے کہ اس سے انہیں زندگی گذارنے کیلئے درادوسائل کے حصول میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اردو کو’’متحد ‘‘ کرنے والی زبان قرار دیا ہے ۔

NCPUL's first international conference on Urdu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں