مظفر نگر فسادات - مفاد عامہ کی درخواست سپریم کورٹ میں قبول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-12

مظفر نگر فسادات - مفاد عامہ کی درخواست سپریم کورٹ میں قبول

سپریم کورٹ نے آج مفاد عامہ کے تحت پیش کی گئی ایک درخواست کو فوری سماعت کیلئے قبول کرلیا ہے۔ جس میں مظفر نگر کے فرقہ وارانہ تشدد کی سی بی آئی تحقیقات اور تصادم کی وجہ سے پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ راستہ دیئے جانے کو یقینی بنانے کی خواہش کی گئی تھی۔ جسٹس جی ایس سنگھوی کی قیادت میں بنچ نے اس معاملہ کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔ محمد ہارون اور دیگر افراد نے یہ درخواست داخل کی تھی جس میں عدالت سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ حکومت اترپردیش کو ہدایت دیں کہ وہ فرقہ وارانہ تشدد کی وجوہات کا پتہ چلائے اورتشدد کو قابو میں پانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔د رخواست میں متاثرین کی مناسب بازآبادکاری اور خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دینے کی بھی خواہش کی گئی تھی۔ درخواست گذاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ 20ہزار افراد کے مکانات کو نذر آتش کیا گیا ہے انہیں فوری عارضی رہائش، غذا اور طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ سینئر وکیل گوپال سبرامنیم درخواست گذاروں کی طرف سے پیش ہوئے ہیں۔ انہوں نے عدالت بالا سے خواہش کی کہ وہ متاثرین کے خاندانوں کوفی کس 25 لاکھ روپیہ ایکس گریشیادینے حکومت کو ہدایت دے۔

Muzaffarnagar calm, SC to hear PIL for CBI probe into violence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں