Muzaffarnagar riots: Allahabad HC defers hearing on PIL seeking CBI probe till Nov 18
الہ آباد ہائی کورٹ نے مظفر نگر ضلع میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کی خواہش کرتے ہوئے داخل کی گئی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت18نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس شیوکیرتی سنگھاور جسٹس وکرم ناتھ پر مشتمل ڈیویژن پنچ نے یہ کہتے ہوئے سماعت ملتوی کردی کہ عدالت اس درخواست کی سماعت اسی وقت شروع کرے گی جب حکومت کی جانب سے ان فسادات کی تحقیقات کیلئے قائم کیاگیاعدالتی کمیشن اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ مظفر نگر ضلع اور اطراف و اکناف کے اضلاع میں فسادات میں کم سے کم44 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومت اترپردیش نے ان واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرتے ہوئے اسے 2مہینے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔عدالت نے ریاست کے معتمد داخلہ اور ڈائرکٹر جنرل پولیس کو اس معاملہ میں18نومبر تک جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔تاہم چیف منسٹر اکھلیش یادو اور ریاستی وزیر اعظم خان کو کوئی نوٹس جاری نہیں کی گئی جن کے نام درخواست میں مدعی علیہان کے طورپر پیش کئے گئے ہیں۔ یہ درخواست رویندر راجوریا نے داخل کی ہے جس میں فسادات کے دوران ریاستی حکومت پر جانبداری اور پولیس پر نااہلی کا الزام عائدکیاگیاہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں