محمد مرسی کے اثاثہ جات کی تحقیقات شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-10

محمد مرسی کے اثاثہ جات کی تحقیقات شروع

مصر کی عبوری حکومت نے معزول کئے گئے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی وخاندان کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کردی ہے۔ مصری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت کے پراسیکیوٹر نے اس سلسلے میں تحقیقات انسداد بدعنوانی سے متعلق اسوسی ایشن کی طرف سے دائرکردہ درخواست پر شروع کی ہین ۔ فوج کے سربراہ جنرل السیسی کے ہاتھوں برطرف شدہ صدر پر الزام عائد کیاگیاہے کہ انہوں نے اپنے منصب کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم کے دوران285ملین ڈالر سے زائد کی خطیر رقم کا بے دریغ استعمال کیا۔ تحقیقاتی کمیٹی اس حوالے سے اگلے چند دنوں میں اپنی رپورٹ متعلقہ حکام اور اداروں کو پیش کردے گی۔ بتایاگیا ہے کہ تحقیقات کرنے والی کمیٹی معزول صدر کی جائیداد کا بھی پتہ چلا رہی ہے ،جبکہ بیگم مرسی اور ان کے بچوں کے نام پر امکانی اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس کا بھی کھوج لگایاجارہا ہے ۔ ڈاکٹر محمد مرسی کے خلاف پراسیکیوٹر کی جانب سے تشدد پر ابھارنے اور جیل سے فرار ہونے کے مقدمات پہلے ہی بنائے جاچکے ہے۔ عبوری حکومت کے پراسیکیوٹر اس سے قبل اخوان المسلمین کے مرشد عام محمد بدیع اور مصر کی اہم کاروباری شخصیت واخوان المسلمون کے نائب مرشد عام خیرت الشاطر سمیت 14 اہم رہنماؤں کے اثاثہ جات منجمد کرچکے ہیں۔

Morsi's family wealth to be investigated

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں