بنکاک ائرپورٹ پر طیارہ رن وے پر پھسل گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-10

بنکاک ائرپورٹ پر طیارہ رن وے پر پھسل گیا

تھائی لینڈ کی سب سے بڑی ائرلائنز "تھائی ائرلائنز" کا ایک طیارہ لینڈنگ گئیر کے خراب ہو جانے کی وجہ سے رن وے سے آگے بڑھ گیا۔ بنکاک ائرپورٹ پر اترنے کے دوران یہ حادثہ رونما ہوا جس میں 14 متاثرین زخمی ہو گئے۔ اس ایربس پر 288 مسافر سوار تھے اور 14 رکنی عملہ موجود تھا۔ یہ طیارہ چین کے گانگزوا شہر سے آ رہا تھا۔ لینڈنگ کے دوران سیدھے بازو کے لینڈنگ گئیر سے چنگاریاں نکلتی دیکھی گئیں۔ ائرلائنز نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ مسافروں کا ہنگامی سلائیڈ کے ذریعے تخلیہ کروایا گیا۔ 14 زخمی مسافرین میں سے 12 افراد کو ابتدائی علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ ایک چینی شہری اور ایک زمبابوے کے شہری کا علاج جاری ہے۔

Fourteen hurt as Thai plane skids off runway in Bangkok

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں